Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 23, 2018

انڈونیشیا میں سنامی کا قہر 168 کی موت 700 سے زائد زخمی۔

صدائے وقت/ذرائع/ایجنسیاں۔
.  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .   انڈونیشیا میں جاوا اور سماترا کے ساحلی جزیروں پر آئی سنامی لہروں نے قہر برپا کردیا ہے۔خبروں کے مطابق کئی ساحلی جزیرے اور بیچیز ( Beaches) و تفریح گاہ اس کی لپیٹ میں آئے جس کے نتیجے میں 168 افراد کی موت اور 745 افراد زخمی ہوئے ہیں۔سیکڑوں مکان برباد ہوگئے ہیں۔
انڈونیشیا ڈائزاسٹر ایجنسی کے مطابق اندرون سمندر زمین / چٹانوں کے کھکسنے سے سمندری لہروں میں ہلچل مچی اور چاند کے مکمل سائز میں ہونے سے جوار کی کیفیت پیدا ہوئی۔دونوں واقعات کے بیک وقت ہونے سے سنامی کا قہر برپا ہوا۔
راحت و بچاو کے کام جنگی پیمانے پر جاری ہیں ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔