Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 31, 2018

1984 دہلی سکھ مخالف دنگوں کے ملزمین / مجرمین کا سجن کار سمیت سرینڈر۔

نئی دہلی۔صدائے وقت۔/ نمائندہ/ ذرائع۔
. . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . .
1984میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے جارحانہ قتل کے بعد دہلی میں ہوئے سکھ مخالف دنگوں کے ملزمین میں 6 افراد کو دہلی ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی اور حکم دیا تھا کہ سبھی سزایافتہ مجرموں جس میں کانگریسی اہم  سابق رہنما سجن کمار بھی شامل ہیں کو 31 دسمبر 2018 تک خود سپردگی کرنی ہوگی۔ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سبھی مجرموں نے عدالت میں خود سپردگی کردی ہے اور اب ان لوگوں کو تہاڑ جیل بھیجا جائے گا جہاں پر وہ اپنی سزا پوری کریں گے۔
واضح ہو کہ یہ فیصلہ 34 سال بعد آیا ہے۔
عدالت کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئیے ہیں ۔اس موقع پر دنگوں میں ہلاک شدگان کے ورثاء بھی موجود رہے جن کا کہنا ہے کہ وہ لوگ سجن کمار اور دیگر مجرموں کو جیل جاتے ہوئے دیکھنے آئے ہیں۔
حالانکہ سجن کمار و دیگر سپریم کورٹ میں اس سزا کے خلاف  اپیل داخل کریں گے مگر سردیوں کی چھٹیوں میں سپریم کورٹ کے بند ہونے کیوجہ سے ابھی تک سپریم کورٹ نہیں جا سکے اور مجنوراً ان لوگوں کو سرینڈر کرنا پڑا۔