Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 18, 2018

جونپور۔خاتون سے 22 ہزار روپیہ دھوکہ دھڑی سے لیکر۔ایک جعلساز فرار۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے مقامی قصبہ میں بینک سے پیسہ نکال کر گھر جا رہی ایک خاتون کو جعلساز نے دھوکہ دیکر 22ہزار روپے لیکر فرار ہو گیا۔جعلساز ی کا شکار ہونے کے بعد خاتون پورے دن بینک اور تھانے کا چکر لگاتی رہی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔
اطلاع کے مطابق قصبہ کی رہائشی سیتااہلیہ جھنکو منگل کے روز قصبہ کے کھٹہن روڈ پر واقع پنجاب نیشنل بینک کی شاخ سے25ہزار روپے نکالنے میں بینک میں موجود ایک جعلساز نے مدد کی۔پیسہ نکالنے کے بعد وہ پیسوں کو بیگ میں رکھ کر واپس گھر لوٹ رہی تھی کہ راستہ میں خاتون کو مذکورہ جعلساز مل گیا جو خاتون کو اپنی بات میں الجھا کر پیسوں کے بھرا بیگ لیکر اپنے پاس سے ایک کاغذ کی گڈی پکڑا دیا اور فرار ہو گیا۔کچھ وقت گزرنے کے بعد بھی جب جعلساز واپس نہیں لوٹا تو خاتون کو دھوکہ دہی کا شکار ہونے کا یقین ہوا۔متاثرہ واپس لوٹ کر بینک میں جاکر افسران سے پورے معاملے کو بتایا تو بینک ملازمین نے اسے پولیس کے پاس بھیج دیا۔پولیس کے پاس جانے پر بھی خاتون کو  مایوسی ہی ہاتھ لگی۔دیرشام تک پولیس نے متاثرہ کی تحریر پر مقدمہ قائم نہیں کیا تھا۔