Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 30, 2018

دھراوں سلطان پور 24 جنوری 2019 کو " تحفظ جمہوریت کانفرنس"میں مفتی سلمان منصورپوری اور ابوطالب رحمانی کی شرکت متوقع۔


سلطان پور۔ اتر پردیش۔٣٠دسمبر/صداۓوقت/نماٸندےکےذریعے
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
ترقیاتی بلاک کوڑوار،کےتحت واقع موضع دھراواں کےمرکزی ادارہ"صفہٕ عثمانیہ"میں آج٩بجےدن میں ایک مشاورتی میٹنگ براۓسالانہ اجلاس بعنوان"تحفظ جمہوریت کانفرنس"منعقدہوٸ۔جس میں اطراف واکناف کےٹیچرز،سماجی وملیّ کارپرداز،وکلا ٕٕاورعلاقےکےعماٸدین وعلمإنےشرکت فرماٸ۔
ادارہ صفہٕ عثمانیہ کےسرپرست حضرت مولانامحمدعثمان قاسمی سلطان پورنےمنصب صدارت کوزینت بخشی اوراپنےصدارتی خطاب میں فرمایا کہ مٹھی بھرفرقہ پرست عناصر ملک کےباہمی اتحاداوربھاٸ چارہ کوختم کرنےپرآمادہ ہیں،ہرطرف خوف ودہشت کاماحول ہے،ملک کے جمہوری اقدارکوضربیں پہنچاٸ جارہی ہیں،جمہوری اداروں کی سالمیت اورتحفظات خطرےمیں ہیں،ان حالات میں ہم سب کی یہ ذمہ داری ہےکہ جمہوری قدروں کےتحفظ اورامن ویکجہتی کی بقاکےلۓ اٹھ کھڑےہوں۔
مولانامحمدعثمان قاسمی ناظم جامعہ اسلامیہ نےکانفرنس کےکنوینر/داعی مولانامحمدمرادقاسمی کی  کاوش کوسراہتےہوۓمبارک بادپیش کی اورکہاکہ اس طرح کےپروگرام قصبات اورتحصیل سطح پربھی ہوناچاہیٸے۔اس سےبیداری پیداہوتی ہےاوراحساس ذمہ داری بھی!
مفتی محمداللہ قاسمی امام وخطیب جامع مسجدرنکےڈیہہ نےکانفرنس کووقت کی اہم ضرورت سےتعبیرکیااورکہاکہ ملک کےتحفظ اوروجودکےلۓامن وامان اورباہمی روادی ضروری ہے،اس ملک کی خوبصورتی اور ترقی کےلۓ لازم ہےکہ جمہوری نظام ،طاقت ورہو اور کسی بھی طبقےکےساتھ بھیدبھاٶ اورظلم وزیادتی نہ ہو،
مولانامراقاسمی نےاجلاس کےاغراض ومقاصدسےواقف کرایااور24جنوری2019کوہونےوالی کانفرنس کےمقررین کےبارےمیں بتایاکہ مفتی سلمان منصورپوری شیخ الحدیث جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآبا،مولاناابوطالب رحمانی کولکتا،مولاناخالدرشیدفرنگی محلی،لکہنٶ۔مولاناتوحیداحمدمدرسہ شاہی مردآباد۔کانفرنس کےاہم مہمانان اورمقررہوں گے۔شرکاءٕنےمذکورہ علمإکی منظوری پرخوشی کااظہارفرمایا۔اورکانفرنس کی تیاری وکامیابی کےلۓہرممکنہ خدمات کی پیش کش کی۔
مشاورت میٹنگ کےاہم شرکاءٕمیں نظام خاں،حاجی جلیل احمدخاں،پردھان عشرت اللہ،،طفیل احمد،پرویزماسٹر،معراج احمدخاں،سپالیڈر،ڈاکٹرظہیرالحسن،راج بہادریادو،ہریش چندر،اروندوشوکرما،سمیت دھراوں اوراطراف سےکثیرتعدادمیں لوگوں نےشرکت کی۔