جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
یوم اساتذہ کے روز بنا تنخواہ کے اساتذہ کو نااہل کہنے اور اعزازیہ کی مانگ کو لے کر یونین کی ریاستی خاتون صدر رینو مشرا کے بال مڑوانے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعے غیر شائستہ تبصرہ کرنے سے ناراض اساتذہ کی وزیر اعلی مذمت یاترا 24 دسمبر کو ضلع میں آ رہی ہے۔یاترا کی تیاری میں یونین کے ممبران اساتذہ سے رابطہ کر پروگرام کو کامیاب بنا نے میں مصروف ہو گئے ہیں۔
ثانوی بنا تنخواہ استاذیونین کے ریاستی صدر اور لکھنؤ کے استاذ ممبر اسمبلی امیش دویدی کے ساتھ پرنسپل یونین کے ریاستی صدر اور بریلی - مرادآباد کے استاذ ممبر اسمبلی سنجے مشرا، خواتین ریاستی صدر رینو مشرا اور جنرل سکریٹری اشوک راٹھور کے زریعے لکھنؤ سے نکالی گئی وزیر اعلی مذمت یاترا کی تیاری کی جا رہی ہے۔اس کو لیکر ضلع کی سرحدمنگرابادشاہ پور سے لیکر پورے ضلع میں ہورڈنگ اور بینر لگائے جا رہے ہیں۔اس بابت معلومات دیتے ہوئے ثانوی بنا تنخواہ پرنسپل یونین کے صوبائی سیکرٹری اکھلیش سنگھ منگل کو ضلع کے استاذہ لیڈران کے ساتھ خود مختار اسکولوں پر پہنچ کر اساتذہ، پرنسپل اور مینیجرس کے ساتھ ملاقات کر یاترا کا استقبال کرنے پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ اساتذہ طویل عرسے سے اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں لیکن ریاستی حکومت اساتذہ کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی کو لے کر 26 ستمبر سے لکھنؤ میں وزیر اعلی مذمت یاترا کا آغاز کیا گیا ہے۔ رائے بریلی سے چل کر یاترا صبح دس بجے ضلع کی سرحد منگرابادشاہ پور میں داخل ہو گی۔ وہاں سے خود مختار استاذ موٹر سائیکل سے یاترا میں شامل ہوکر ٹی ڈی انٹر کالج کے ہال میں اجلاس کر ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیں گے۔رابطہ میں ضلع صدر راجیش مشرا، شردھے گپتا، پرکاش چندر پال، ننکو گپتا، شیام دھر مشرا، امت دوبے، انکر شکلا، وکاس سنگھ وغیرہ موجود رہے۔
متفرق
Tuesday, December 4, 2018
وزیر اعلیٰ مذمت پیدل مارچ کی ضلع میں آمد 24 دسمبر کو۔
Author Details
www.sadaewaqt.com