Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 18, 2018

وزیر اعلیٰ مذمت یاترا 24 دسمبر کو ضلع جونپور میں۔استقبال کی تیاریاں زوروں پر۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
آئندہ 24دسمبر کو ضلع میں آنے والی وزیر اعلی مذمت یاترا کو تاریخی اور کامیاب بنانے کیلئے ثانونی غیر امداد اساتذہ یونین تیاریوں میں مصروف ہو گیا ہے۔یاترا کو کامیاب کے لئے حکمت عملی تیاری کولے کر منگل کو شہر کے رادھیکا انٹر کالج آڈیٹوریم میں یونین کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ یاترا میں شامل ہو کر ضلع میں آرہے اساتذہ کی حفاظت کی مانگ کو لیکر یونین کے عہدیداران نے ضلع مجسٹریٹ کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم اے ڈی ایم کو سونپا۔
میٹنگ میں یونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری اکھلیش سنگھ نے استاتذہ،پرنسپل یونین کے ضلع صدر کے ساتھ تحصیل کے عہدیداران سے تیاری کا جائزہ لیا۔ ضلع صدرراجیش مشرانے بتایا کہ 23 دسمبر کو مذمت یاترا رائے بریلی سے نکلے گی اور 24 مارچ کو ضلع کی سرحد میں داخل ہوتے ہی منگرابادشاہ پور میں صبح سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ یاترا میں شامل ہو جائیں گے اور وہاں سے یاترا ستہریا،مچھلی شہر،سکرار ہوتے ہوئے شہر میں داخل ہو کر ٹی ڈی کالج کے آڈیٹوریم میں جلسہ میں تبدیل ہوجائے گی۔یہاں جلسہ کرنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ کو مطالبات کا میمورنڈم سونپا جائے گا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش سنگھ نے اساتذہ کو ہدایت دیا کہ 24 دسمبر کو ضلع کے تمام غیر امداد یافتہ استاذ اپنے اسکولوں کو بند کر کے یاترا میں شامل ہو۔ اساتذہ کے احترام کے لئے ٹیچر ممبر اسمبلی امیش دویدی اور سنجے مشرا مہینوں سے گھر چھوڑ کر پورے صوبے میں مذمت یاترا لے کر نکلے ہیں۔ اس موقع پر ضلع صدر پرکاش چند پال، شیام دھر مشرا، چندن جیسوال، ونود کمار رائے، سنجے کمار گپتا، راجیش یادو، پرمود موریہ، اجے تیواری، انکر شکلا وغیرہ موجود رہے۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
فوٹو۔۔اے ڈی ایم جونپور کو میمورینڈم پیش کرتے اساتذہ۔