Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 25, 2018

مدھیہ پردیش۔۔۔وزارت میں توسیع۔کل 28 نئے وزراء کو دلائی گئی حلف۔

صدائے وقت / ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم پی بھوپال۔۔ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنی کبینٹ میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 28 وزراء کو شامل کیا ہے۔گورنر آنندی بین پٹیل نے نئے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
ایم پی میں وزراء کو لیکر کئی روز سے رسہ کشی چل رہی تھی۔وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بڑی جدوجہد کرکے اور ہائی کمان سے مستقل رابطے میں رہتے ہوئے یہ کام کیا۔۔
وزراء کی اس ٹیم میں کمل ناتھ نے کوشش کی ہے کہ ہر طبقہ اور علاقہ کو نمائندگی ملے۔وزیر بننے والوں میں ایک آزاد ایم ایل اے، دو خواتین اور ایک مسلم عارف عقیل کو شامل کیا گیا ہے۔15 ایم ایل اے پہلی بار وزیر بنے ہیں۔سب سے کم عمر 32 سال کے جے وردھن، دگ وجے سنگھ کے بیٹے ہیں۔سب سے امیر اور بزرگ وزیر کمل ناتھ ہیں۔9 وزیر 60 سال کے اوپر کے ہیں۔