Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 26, 2018

خاتون کے ساتھ دھوکہ دھڑی کامعاملہ۔3700 روپیہ کا لگایا چونا۔

جون پور ارت پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے جمد ہاں گاؤں میں ایک  نا معلوم  نے خاتون سے جننی سرکچھا کے نام ملنے والی رقم دلانے کا جھانسہ دے کر3700 رو پئے کی آن لائن شاپنگ کر لیا۔متاثرہ کو جب موبائل فون پر بینک کے ذریعہ میسج ملاتو ہوش فاختہ ہو گئے۔متاثرہ نے نامعلوم کے خلاف تھا نہ میں تحریر دیا ہے۔اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں کے رہنے والے سو نو گپتا کے موبائل فون پر کال آئی کی میں ضلع اسپتال سے با ت کر رہاہوں آ پ کی اہلیہ ندھی کی ڈیلوری ہو ئی تھی اس کے لئے آپ کے کھاتے میں پیسہ ڈالنا ہے اپنا اے ٹی ایم او ر خفیہ کوڈ نمبر بتائیں سونو گپتا نے کال کر نے والے پر اعتماد کر کے سب کچھ بتا دیا تھوڑی ہی دیر میں سونو گپتا کے کھاتے میں سے 3700 رو پیہ کٹنے کا میسیج آگیا جس سے سونو کے ہو ش فاختہ ہوگئے متاثرہ سونو نے نامعلوم کے خلاف مقامی تھا نہ میں تحریر دی ہے۔