Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 7, 2018

جے سی بی کے دھکے سے دیوار گرنے کیوجہ سے ایک ہی موضع کے 4 بچوں کی موت۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
جلال پور تھانہ حلقہ کے ریہٹی گاؤں میں جے سی بی سے بالو اٹھانے کے دوران دیوار پر دھکہ لگنے سے منہدم ہوئی دیوار کے ملبے میں دب جانے سے پاس میں کھیل رہے چار معصوم شدید زخمی ہو گئے جن کی علاج کے دوران ضلع اسپتال میں موت ہو گئی۔ ایک ساتھ  چار معصوم بچوں کی موت ہونے سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے جے سی بی سمیت ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی بلا یادو اپنی باؤنڈری وال میں تعمیری کام کیلئے بالو گروایا تھا جس کو جمعہ کے روز وہ جے سی بی مشین سے ہٹوا رہے تھے۔بتاتے ہیں کہ باؤنڈری کے بغل میں ہی گاؤں کے آیوش12ولد رنکو راج بھر،ہارش6ولد محمد عرفان،ارشد8ولد آفتاب احمد اور شیو شنکر راج بھر6ولد سونو راج بھر کھیل رہے تھے۔بالو ہٹانے کے دوران ہی ڈرائیورکی غلطی سے دیوار منہدم ہو گئی جس کے ملبے میں کھیل رہے چاروں بچے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔دیوار کے منہدم ہوتے ہی چیخ وپکار سن پہنچے گاؤں والوں نے ملبا ہٹا کر سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے چاروں کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر رک دیا۔ضلع میں اسپتال میں علاج کے دوران چاروں کی موت ہو گئی۔ایک ساتھ چار بچوں کی موت کی خبر ملتے ہی پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے جے سی بی کو قبضہ میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لیکر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی۔