Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 25, 2018

بولیرو ٹرک سے ٹکرائی۔8 افراد زخمی۔

جون پوراتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سنگرامؤ تھانہ حلقہ کے پہتیا پور پل کے قریب منگل کی صبح ایک ٹرک میں مسافروں سے بھری بولیرو گھس گئی۔ حادثے میں بلیرو میں سوار 8افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ ہوتے ہی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔زخمیوں کی چیخ و پکار کی آواز سن موقع پر پہنچے لوگوں نے معلومات پولیس کو دیتے ہوئے سبھی کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق مہراج گنج تھانہ حلقہ کے سونسا گاؤں رہائشی انوج شریواستو (38) اپنی اہلیہ شاردا دیوی (35) کے ساتھ اپنے رشتہ دار ببلو (28) ان کی اہلیہ راج کماری (26) سنتوش راوت (38) کے ساتھ بلیرو گاڑی سے لے کر سلطان پور ضلع کے ایک اسپتال میں علاج کے لئے جا رہے تھے۔ راستے میں ہی طالبہ شویتا پال (16)بنت دنیش پال، وبھا پال (14)بنت سیارام، سونی پال (14) بنت شوبھناتھ رہائشی کھجرن بھی اسکول جانے کے لئے بلیرو میں سوار ہو گئی تھی۔ بتاتے ہیں کہ بلیرو مذکورہ پل کے قریب پہنچی تھے کہ آگے جا رہی ٹرک نے بریک لگا دیا جس کے سبب میں پیچھے چل رہی بلیرو بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے بلیرو میں سوار سبھی لوگ زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹرک کو لیکر فرار ہو گیا۔ادھر زخمیوں کی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے سبھی کو باہر نکالتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے سبھی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔