Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 25, 2018

جونپور۔9 مویشی سمیت 4 افراد گرفتار۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . .  . . . . . . . . . . . . . . .  . . .  . . . . 
میر گنج تھانہ حلقہ کے گودھنا تراہے پر پولیس نے  مبینہ طور پر گؤ کشی کیلئے لے  جا رہے 9مویشیوں سمیت پولیس نے 4اسمگلروں کے گروہ کو گاڑی سمیت گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ پکڑے گئے ملزمان کو قانونی کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کے ظلم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر چالان عدالت بھیج دیا گیا۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ دیر شب تھانہ انچارج میرگنج اودھناتھ مع فورس علاقہ کا گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران انہیں مخبر سے اطلاع ملی کی بندھوا۔جنگھئی شاہراہ سے کچھ لوگ گاڑی میں مویشیوں کو لاد کر  مبینہ طور پر ذبح کے لئے لے جا رہے ہیں۔اطلاع کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تھانہ انچارج نے گودھنا تراہے کے پاس محاصرہ کر لیا۔کچھ وقت بعد دو پک اپ آتی نظر آنے پر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن مویشیوں سے بھری پک اپ کو اسمگلروں نے پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے لیکن مستعدی دکھاتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے دونوں گاڑیوں کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران دونوں گاڑیوں میں 6 گائے اور 3 بچے برآمد ہوئے۔پولیس نے پک اپ میں سوار سبھی ملزمان کو پوچھ گچھ کیلئے تھانے لائی۔ پولیس کے زریعے سختی سے پوچھ گچھ کرنے پر اسمگلروں نے اپنا نام سنیل پال ولد سوہن پال سلطان پور تھانہ ودھن ضلع کانپور شہر، گووند یادو ولد بلونت نارائن یادو دھاناپور ضلع چندولی، سنیل یادو ولد بلونت یادو ساکن پرسہتا تھانہ دھاناپور ضلع چندولی اور اجیت یادو ولد رام ولاس یادو تھانہ دھاناپور ضلع چندولی بتایا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے سبھی مویشیوں کو میلے میں فروخت کرنے کی بات کرتے رہے لیکن پولیس نے سبھی کا چالان عدالت بھیج دیا۔