جون پور اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
وزیر مملکت برائے شہر ی ترقی گریش چندر یادو کی جانب سے کھٹہن بلاک کے پرائمری اسکول بڑن پور میں ہفتہ کی شب میں چوپال لگا کر گاؤں والوں کے مسائل سنے گئے۔
چوپال میں وزیر مملکت نے اججولا منصوبہ، سوبھاگیہ منصوبہ بندی، جن دھن منصوبہ بندی وزیر اعظم رہائش منصوبہ، پنشن، راشن کارڈ، بجلی کے نظام، آیوشمان بھارت وزیر اعظم عوامی صحت منصوبہ، صاف بیت الخلاء وغیرہ منصوبوں کی زمینی حقیقت معلوم کی۔ اس دوران انہوں نے سوبھاگیہ منصوبہ کے تحت گاؤں میں بجلی کنکشن فراہم کرنے کی ہدایت افسران کو دی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری منصوبوں کا فائدہ فراہم کرنے کے لئے مستفید سے غیر مناسب وصولی نہ کی جائے۔افسران واہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہونے پرانہیں گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چوپال میں دیہی عوام کی جانب سے راشن کارڈ نہ بنائے جانے اور راشن کارڈ پر مکمل راشن نہ دیئے جانے کی شکایت وزیر سے کی، جس پر وزیر مملکت نے ضلع تکمیل افسر کو راشن کارڈ بنائے جانے اور راشن کارڈو پر مکمل راشن دلائے جانے کی ہدایت دی۔ انھوں نے اججولہ منصوبہ کے تحت مستحق افراد کو گیس کنکشن فراہم کیے جانے کی ہدایت بھی دیا۔پرائمری اسکول بڑن پور کو انگریزی میڈیم کے لئے منتخب کیا گیا ہے جس پر ریاستی وزیر نے چوپال میں موجود بچوں سے انگریزی میں سوالات کا جواب پوچھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈریس، بیگ، جوتا،جرابیں کی دستیابی کی معلومات بھی حاصل کی۔اس دوران وزیر مملکت کے زریعے معذور پنشن، بیوہ پنشن، محکمہ صحت، ویٹرنری، بجلی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ گاؤں میں کیمپ لگا کر عوام کے مسائل کا تصفیہ کیا جائے اور سرکاری اسکیموں کی معلومات فراہم کی جائے۔اس موقع پر سی ڈی او گورو ورما، ضلع کمشنر منیرگا کملیش سونی سمیت سبھی افسران موجود رہے۔
متفرق
Sunday, December 2, 2018
جونپور۔وزیر مملکت نے گاوں میں لگایا چوپال۔عوام کے مسائل سے ہوئے روشناس۔
Author Details
www.sadaewaqt.com