جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
۔اترپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور سابق ایم ایل سی سراج مہدی نے الزام لگایا ہے کہ اقتصادی مجرموں کو ملک سے بھگانے کی ملزم بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس لیڈر رابرٹ واڈرا پر ان مقدموں کو لے کر بے بنیاد الزام لگا رہی ہے جن کی جانچ ابھی مکمل بھی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے تبھی بھگوان رام کی بجائے ان کے خادم ہنومان کے نام کے سہارے انتخابی دریا پار کرنا چاہتی ہے۔
مسٹرمہدی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش کے بعد راجستھان اور چھتیس گڑھ کی حکومتوں نے بھی اپنے طویل دور اقتدار میں عوامی بہبود کی کئی اسکیمیں نہیں چلائی۔ یہی وجہ ہے کہ ان ریاستوں میں بی جے پی کے بارے میں عوام میں زبردست غصہ ہے اور وہاں حکومت تبدیلی کی تیاری عوام کر رہی ہے۔ ان ریاستوں میں بی جے پی عوام کو دھوکہ دے کر ہندو مسلم کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہی ہے جس میں وہ اب کامیاب نہیں ہو سکتی۔مسٹر مہدی نے کہا کہ اقتصادی مجرموں للت مودی، نیرو مودی، وجے مالیا جیسے بڑی اقتصادی مجرموں کو ملک سے بھگانے کی ملزم بی جے پی رابرٹ واڈرا پر ان معاملات کو الیکشن میں استعمال کر رہی ہے جن کی ابھی جانچ چل رہی ہے اور کسی کو سزا نہیں دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کی حکومت کی کمان بڑی تیور کے ساتھ ہاتھ میں لیا تھا لیکن دو سالوں کے دواقتدار میں ان کی ہوانکل گئی ہے۔ ریاست میں قانون نظام دن بدن بدتر ہو رہا ہے اور غنڈے آزادانہ طور پر چل رہے ہیں۔ کسان، نوجوان اور مزدور خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی جو ہر محاذ میں ناکام رہتے ہیں اپنا ریاست چھوڑ کردوسرے ریاستوں میں وقت گزار رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ تشہیر کے بھوکے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس پر نامدار پارٹی ہونے کا الزام لگاتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی کے بڑے لیڈروں کے بیٹے، بہو، بھائی سب مدھیہ پردیش راجستھان اور چھتیس گڑھ میں انتخابی میدان میں ہیں جس کو وزیر اعظم کو ٹھیک سے سمجھ لینا چاہئے۔ اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر راج ببر نے اپنے خطاب میں کسی کا نام نہیں لیا ہے بلکہ کہا ہے کہ گجرات میں دو لوگ گینگ چلا رہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اسے اپنے اوپر لے رہی ہے۔
متفرق
Tuesday, December 4, 2018
اقتصادی ملزموں کو ملک سے بھگاتی ہے بی جے پی۔سراج مہندی۔
Author Details
www.sadaewaqt.com