Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 18, 2018

جونپور۔زیرتعمیر مکان کی دیوار گری، ایک مزدور کی موت۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
بدلاپور تھانہ حلقہ کے سروکھن پور گاؤں میں مکان کی تعمیری کا  کام کرتے وقت دیوار منہدم ہونے سے ملبے میں دب کر ایک مزدور کی موت ہو گئی۔مزدور کی موت کی خبر سنتے ہی کنبہ میں کہرام مچ گیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی شنکر یادو کے مکان کی تعمیری کام چل رہا ہے۔مکان کی سیڑھی کی ڈھلائی ہو چکی ہے جس کے سپورٹ میں لگے لکڑی کو مزدور نلیش18ولد بندو رہائشی محمودپور نکال رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ کچھ لکڑیوں کو نکالنے کے بعد اندر لگے سپورٹ کو وہ ہٹا رہا تھا اسی درمیان دیوار منہدم ہو گئی جس کے ملبے میں مزدور دب گیا۔کام میں لگے دیگر مزدوروں نے ملبے کو ہٹا کر مکان مالک کی مدد سے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔