Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 29, 2018

عاشق نے شادی شدہ معشوقہ کو جلا کر مارنے کی کوشش کی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
چندوک تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں  شادی شدہ معشوقہ کے ضد سے ناراض ہوئے عاشق نوجوان نے معشوقہ کو جلا کر قتل کرنے کوشش کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے متاثرہ کو زخمی حالت میں علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے میں اہل خانہ کی تحریر پر ملزم عاشق کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق چندوک تھانہ حلقہ کے بھدوار گاؤں رہائشی سمن 23بنت سبھاجیت کی شادی رتنو پور بازار میں ہوئی ہے۔الزام ہے کہ بازار میں آتے جاتے کیراکت کوتوالی حلقہ کے شیورام پور خرد گاؤں رہائشی پریتم راج بھر سے اس کا معاشقہ ہو گیا جس کے بعد دونوں نے بھاگ کر شادی کر لی اور ساتھ رہنے لگے۔گزشتہ روز جب متاثرہ بازار گئی تو ملزم اسے لیکر اپنے گاؤں چلا گیا جہاں کسی بات کو لیکر دونوں میں تنازعہ ہو گیا۔ادھر بیاہتا کے اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کرتے ہوئے ملزم کے گھر پہنچے تو وہ فرار ہو گیا۔پڑوس کے لوگوں نے متاثرہ کو پھول پور میں ہونے کی بات بتائی جس پر لواحقین جب وہاں پہنچے تو متاثرہ جھلسی ہوئی حالت میں ملی۔پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے لواحقین علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع معائنہ کرتے ہوئے اہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے ہفتہ کے روز ملزم نوجوان کو گرفتار کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔