Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 26, 2018

عیسائی مشنریوں کا کام جاری۔پولیس پہرادادی کے باوجود نہیں رک رہا ہے تبدیلئی مذہب کا سلسلہ

جون پوراترپردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
چندوک تھا نہ حلقہ میں تبدیلی مذہب کا کھیل رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے بڑے پیمانے پر تعینات پولیس فورس کی وجہ سے  چرچ اور آس پاس میں عیسائی مشنریوں کی دعائیہ  تقریب نہ ہو سکی لیکن دوسرے روز کچھون کے نونہرا میں عیسی مسیح کی کی سالگرہ منانے کے بہانے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور آرگنائزر جیت بہادر ولد اجے کو پکڑ کر تھانہ لے آئی۔ آرگنائزر کو پولیس تھانے لے کر پہنچی تو مخالفت کرتے ہوئے پچاسوں کی تعداد میں خواتین تھانے پر پہنچ گئیں ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ عیسی مسیح کا نہیں اپنے لڑکے کی سالگرہ منا رہے تھے خواتین تمام طرح کی دلیلیں دیتے ہوئے جمی رہیں لیکن پولیس نے امن میں خلل ڈالنے کے الزام میں نوجوان کی چالان عدالت روا نہ کر دیا۔