Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 20, 2018

بیکری کے شٹر کا تالا توڑ کر لاکھوں کی چوری۔

جونپور ۔۔اتر پردیش۔۔(نمائندہ )۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہگنج کوتوالی حلقہ کے تحت قصبہ شاہ گنج محلہ اعراقیانہ جونپور روڈ پر واقع معروف " بیک کنگ" بیکری میں گزشتہ رات چوروں نے شٹر کا تالا توڑ کر کے نقدی سمیت لاکھوں مالیت کے سامان پر ہاتھ صاف کردیا۔
اطلاع کے مطابق جونپور روڈ پر واقع سہیل احمد کی بیکری ہے۔سہیل اور ان کے بھائی شاہد احمد روز کی طرح رات کو تقریباً دس بجے بیکری بند کرکے گھر چلے گئے صبح خبر ملی کہ دکان کی شٹر کا تالا ٹوٹا ہوا ہے خبر پاتے ہی شاہد بیکری پر پہنچے تو معلوم ہوا کی رات میں چوروں نے شٹر کا تالا توڑ کر چوری کی ہے سامان سب بکھرا ہوا تھا۔شاہد احمد کے مطابق تین لاکھ دس ہزار روپیہ نقد ، 20 کلو بسکٹ و دیگر تیار شدہ مال بھی اتھا لے گئے ہیں۔پولیس کو اطلاع دی گئی ہے مقدمہ درج کرکے آگے کی کارروائی ہو رہی ہے۔
واضح ہو کہ یہ بیکری لب روڈ ، ملت نگر کے سامنے واقع ہے جہاں سے پولیس کی گاڑی گشت پر نکلتی رہتی ہے۔