Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 28, 2018

زی ٹی وی پر سیریل " عشق سبحان اللہ" پر احتجاجی مظاہرہ۔سیریل بند کرنے کا مطالبہ

زی ٹی وی پر ٹیلیکاسٹ سیریل " عشق سبحان اللہ" کو فوراً بند کرنے کی مانگ۔
سیریل کے مصنف دانش جاوید کا پتلا نذر آتش۔
جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شیعہ کمیونٹی کی تنظیم حسینی فورم انڈیا نے جمعہ کے روز شہر کے شاہی پل کے قریب ادارے کے کنوینر اقبال مدھو خان کی قیادت میں نعرے بازی کرتے ہوئے عشق سبحان اللہ کے مصنف دانش جاوید کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مدھو خان نے کہا کہ زی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے سیریل عشق سبحان اللہ میں اداکارہ کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐکے چچا اور حضرت علی ؓ کے والدحضرت ابو طالب کے ایمان پر کی گئی متنازعہ تبصرہ پر حسینی فورم انڈیا سخت مذمت کرتا ہے اور مسلم سماج سے یہ درخواست کرتا ہے کہ براہ راست ٹی وی کا بائیکاٹ کریں اور حکومت سیریل پر فوری طور پر پابندی عائد کرے۔ اس قسم کے سیریل سماج کو توڑنے کا کام کرتے ہیں۔ اس موقع پر سید اسلم نقوی، اے ایم ڈیجی، ناصر رضا گڈو، محمد مسلم، تحسین عباس سونی، طالب رضا شکیل ایڈووکیٹ، انور حسن خاں، شمس عالم،قمیل عباس، شاہد مہدی، معراج حیدر، بلال احمد، دانش علمدار، محمد حسن سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔