Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 30, 2018

وزیر اعظم نریندر مودی انڈومان نیکوبار کے دو روزہ دورے پر۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے انڈومان نیکوبار جزیرے کے دو روزہ دورے کو دوران 2004 میں آئی سنامی میں  مہلوکین کی یاد میں بنے  سنامی میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔اور " وال آف لاسٹ سول " پر موم بتی جلائی۔اس کے علاوہ وہ سیلولر جیل کا بھی دورہ کیا جہاں پر مجاہد آزادی کو انگریز حکومت کے ذریعہ کالا پانی کی سزا میں رکھا جاتا تھا۔
وزیر اعظم نے یہاں پر ایک آئی ٹی آئی کالج کا افتاح کیا اور کئی ایک ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد بھی رکھی۔اس کے علاوہ مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے ترنگا لہرانے کی 75 ویں برسی کے موقع پر ایک 150 فٹ اونچا ترنگا لہرایا۔آج سے 75 سال قبل مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس نے انگریزوں کے خلاف ترنگا لہرایا تھا۔
اس موقع پر انڈومان کے تین جزیروں کا نام بھی تبدیل کیا گیا ۔
جزیرہ راس کا نام تبدیل کرکے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے نام پر رکھا گیا۔
جزیرہ نیلی کا نام اب جزیرہ شہید دیپ ہوگا ۔اور جزیرہ ہیولاک اب سوراج جزیرہ کہلائے گا۔
پی ایم مودی نے ایک یونیورسٹی بھی قائم کرنے کی بات کہی۔جو نیتا جی کے نام سے منسوب ہوگی۔