Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 19, 2018

مختصر اہم خبریں۔

مختصر اہم خبریں / صدائے وقت۔ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
20/12/2018
__________________
گہلوت نےکسانوں کا قرض معاف کیا

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گھلوت نے  2لاکھ تک کسانوں کے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا ہے ریاستی حکومت کو اس اعلان کے بعد اب کسانوں کے قرض معافی سے 18 ہزار کروڑ روپیہ ادا کرنا ہوگا
----------------------------------------
یوگی سے استعفٰی کا مطالبہ

بلند شہر تشدد کے بعد آٸینی اقدار کے مکمل طور پر ختم ہونے پر 80 سابق افسران نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔
----------------------------------------
شاکسی کے خلاف وارنٹ جاری

رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج اپنے سیاسی رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شمشان گھاٹ کی زمین کے فرضی کاغذات بنا کر اسے اپنے نام بیع نامہ کرالیاہے جس پر ایم پی کی ایک خصوصی عدالت نے سماعت میں حاضر نہ ہونے پر مہاراج کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیاہے۔
----------------------------------------
آج پھرپارلیمنٹ میں پیش ہوگا طلاق بل

حکومت طلاق پر آرڈیننس لانے کے بعد اب اس کو قانونی شکل دینے کے لۓ قانون منتری روی شنکر پرساد نے پیر کو طلاق ثلاثہ بل پیش کیا تھا لیکن پاس نا ہونے کے بعد آج ایک بار پھر طلاق ثلاثہ بل کو پیش کیا جاۓگا۔
----------------------------------------
طالبہ کی اجتماعی آبروریزی

اترپردیش کے تاج نگری [آگرہ] میں انجینئرنگ کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی کی گئی ہے۔ھگوان ٹاکیزچوراہے سے طالبہ کواغواکرکے واقعہ کوانجام دیاگیا۔پوئیا گھاٹ کے پاس طالبہ لہولہان حال میں ملی۔ لیڈی لائل اسپتال میں میڈیکل کے بعد طالبہ کوایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایاگیاہے۔
----------------------------------------
حامدنہال کی سوراج سے ملاقات:

پاکستان کی جیل میں 6سال تک بندرہنے کے بعد وطن لوٹے حامدنہال انصاری نے  وزیرخارجہ سشماسوراج سے ملاقات کی۔انہوں نے سشما سوراج اورحکومت ہند کا شکریہ اداکیا۔اس سے قبل پاکستانی حکام نے حامد نہال انصاری کو واہگہ بارڈر پر ہندوستانی حکام کے حوالے کردیا۔اطلاعات کے مطابق،نہال انصاری کو پاکستان مردان جیل سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈر پہنچایا گیا آپ کوبتادیں کہ حامدانصاری منگل کوشام میں ہی ہندوستان لوٹے ہیں