Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 22, 2018

شادی کا جھانسا دیکر نا بالغ لڑکی کی آبروریزی۔پولیس میں شکایت درج۔

جون پور اتر پردیش۔ ( نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
چندوک تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں کی نابالغ لڑکی نے شادی کا جھانسا دیکر ایک سال تک آبروریزی کا الزام لگاتے ہوئے وارانسی رہائشی ایک نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے متاثرہ کی تحریر پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے میڈیکل معائنہ کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی۔
بتاتے ہیں کہ حلقہ کے ایک گاؤں رہائشی نابالغ کی بہن کی شادی پہاڑیا وارانسی میں ہوئی ہے جہاں پر وہ اکثر آتی جاتی تھی وہیں کا ایک نوجوان شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی رشتہ قائم کرلیا اور اک سال تک جسمانی استحصال کرتا رہا۔ اس دوران وہ حاملہ ہوگئی تونوجوان نے شادی سے انکار کر دیا ۔متاثرہ نے ہفتہ کے روز تھانے پر پہنچ کر ملزم کے خلاف تحریر دیکر مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر روی راج بھر ولد راجو راج بھر رہائشی پہاڑیا ضلع وارانسی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے متاثرہ کو میڈیکل معائنہ کیلئے ضلع اسپتال بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی۔