Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 23, 2018

جونپور۔دو شاطر چور گرفتار۔بھیجے گئے جیل۔

جون پور ۔اتر پردیش۔ (  نمائدہ صدائے وقت )۔
. . . . .  . . .  . . . . . . . .  . . . . . . . . . 
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے محلہ گجراج گنج میں ہفتہ کی شام ستہریا چوکی انچارج دویندر دوبے نے ہمراہی کانسٹیبل مہندر پرتاپ سنگھ کے ساتھ ایک عدد موبائل و ایک بیٹری کے ساتھ دو شاطر چوروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
اس سلسلے میں چوکی انچارج دویندر دوبے نے بتایا انچارج انسپکٹر ششی بھوشن رائے کی ہدایت پر چوروں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل کر سبھی چوراہے پر مشتبہ لوگوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی اسی درمیان گجراج گنج چوراہے پر بیٹری لے کر دو لوگ گاڑی کا انتظار کر تے نظر آئے۔ شک کی بنیاد پر دونوں چوروں کو بلا کر پوچھ گچھ کیا گیا تو انھوں نے موبائیل اور بیٹری کو چوری کے ہونے  کی بات قبول کی۔انھوں نے اپنا نام سنجے کمار گوتم رہائشی للو کا تالاب اور دوسرے کا نام مہندر کمار ہریجن رہائشی دھورہرا بتایا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف دفعہ 379/411 کے تحت مقدمہ درج کر چالان عدالت بھیج دیا۔