Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 23, 2018

جونپور۔۔کلکٹری کچہری میں کاغذات کی ہیرا پھیری۔وکلاء احتجاجی ہڑتال پر۔

جون پور اتر پردیش۔ ( نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . 
کلکٹریٹ کچہری واقع نقشہ وکاغذات کے مال خانہ میں محکمہ کے اہلکاروں کی جانب سے کلہنامؤ گاؤں کے نقشہ میں دھوکہ دہی کئے جانے کا معاملہ کافی طول پکڑ چکا ہے۔اس فریب دہی کے خلاف گزشتہ تین دنوں سے کلکٹریٹ وکلاء یونین سبھی کاموں کا بائیکاٹ کر ہڑتال پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے کلکٹریٹ میں آنے والے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس معاملے میں ڈی ایم اروند ملپا بنگاری نے دیر شام وکلاء کے وفد کو بلا کر میٹنگ کر کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
میٹنگ میں کلکٹریٹ وکلاء یونین کے صدرجگت نارائن تیواری، جنرل سکریٹری برجیش کمار یادو، کرشن نارائن پاٹھک، وریندر شریواستو، مہندر پرتاپ سنگھ، دویندر پرتاپ سنگھ، جینتی پرساد مشرا، نظر حسن کے درمیان گھنٹوں تک مذاکرات ہوئےْ۔ اس دوران کلکٹریٹ کے وکیل آنند مشرا کے درخواست کو ضلع مجسٹریٹ نے سنجیدگی سے عمل کی یقین دہانی کرائی، جس میں وکیل نے ان سے کہا کہ کلہنامؤ کے نقشے میں 584 نمبر نقشہ کو خرچ کر فریب دہی کر 585 میں ضم کر دیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ انچارج مال خانہ دفتر / سی آر او نے نقشہ کا جائزہ لیا ہے۔ ضلع بندوبست افسر سنجے رائے نے اپنی رپورٹ میں دیا ہے کہ نقشے میں دھوکہ دہی کیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے وکلاء کو یقین دہانی کرائی کہ معاملے میں ملزم اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی، اس میں کوئی لاپرواہی نہیں ہوگی، کیونکہ وکلاء کے ہڑتال کی وجہ سے کلکٹریٹ کے دفاتروں وتمام عدالتوں میں کام  پر اثر پڑ رہا ہے۔