Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 18, 2018

جونپور۔۔ سریری تھانہ انچارج پر عدالت کی حکم عدولی کا الزام۔

جون پور اتر پردیش۔ (ایس این بی)سریری تھانہ حلقہ کے نورپور گاؤں رہائشی ایک ضعیفہ نے ڈی جی پی اتر پردیش کو خط منتقل کر تھانہ انچارج کر عدالت کے خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کی زمین پر زبردستی کھڑنجہ لگانے کی شکایت کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق نورپر گاؤں رہائشی ضعیفہ شیام پیاری اپنے گھر پر اکیلی رہتی ہے۔ الزام ہے کہ اس کی آراضی نمبر 326 میں گاؤں کے ہی شہ زورقسم کے روندر پرجاپتی اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر مذکورہ زمین پر زبردستی کھڑنجہ لگوا رہے تھے جس پر ضعیفہ نے جب اس کی مخالفت کی تو مخالفین کو زبردستی ایک جگہ بیٹھا کر تھانہ انچارج سریری کی موجودگی میں مذکورہ زمین پر کھڑنجہ لگوا دیا، جبکہ مذکورہ زمین پر کملیش بنام غفار کے نام سے دیوانی عدالت میں مقدمہ بھی زیر غور ہے اور مذکورہ زمین پر ملتوی حکم بھی منظور ہے۔ اس کے باوجود بھی مذکورہ زمین پر تھانہ انچارج کی موجودگی میں شہ زوروں نے تعمیر کرا لیا۔ضعیفہ کے مطابق  اس نے جب کورٹ کے حکم کو تھانہ انچارج کو دکھایا تو تھانہ انچارج نے حکم کو پھینک دیا گیا اور اس کی ایک بھی نہ سنی۔ضعیفہ نے ڈی جی پی پولیس سے کو شکایتی خط منتقل کر انصاف کی فریاد کی ہے۔اس ضمن میں تھانہ انچارج وریندر رماسے بات کی گئی تو انھوں نے کہا کہ معاملے کی اطلاع انھیں نہیں ہے۔