Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 29, 2018

وزیر اعظم کا مشرقی یوپی کا دورہ۔کہا چوکیدار کر رہا ہے ایمانداری سے کام۔چوروں کی نید اڑی۔

وارانسی۔۔اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک روزہ مشرقی یوپی کے دورہ کے دوران وارانسی میں 279 کروڑ کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور غازی پور میں جلسہ عام کو خطاب کیا۔29/12/18 کو وزیر اعظم نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی اور غازی پور کا دورہ کیا ۔غازیپور میں ایک عوامی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا چوکیدار اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے اسی لئے چوروں کی نید اڑ گئی ہے۔انھوں نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس کسانوں کو دھوکا دے رہی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے راجا سہیل دیو کے نام کا ڈاک ٹکٹ جاری کیا اور 230 کروڑ لاگت سے بننے والے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے مشرقی یوپی کو " میڈیکل ہب" بنانے کی بات کہی۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ، مرکزی وزیر ریل منوج سنہا نے بھی جلسے کو خطاب کیا اور مرکزی سرکار کی حصول یابی کا تذکرہ کیا۔