Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 28, 2018

مسلم خواتین کے لئیے سیاہ دن!!


از مولانا محمد طاهر مدنی / صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آج (27/12/18)مسلم خواتین کیلئے یوم سیاہ ہے، ان کی ہمدردی کے نام پر آج مودی سرکار نے پارلیمنٹ سے ایک کالا قانون پاس کرا لیا ہے. اس قانون کی رو سے ایک ساتھ تین طلاق ایک ناقابل ضمانت جرم ہے، جس کی سزا تین سال کی جیل ہوگی، یہ سزا ملک سے بغاوت کے جرم میں ہوتی ہے. اسلامی شریعت کی روشنی میں اگر کوئی ایک ساتھ تین طلاق طلاق دے تو اسے واقع مانا جاتا ہے، اگرچہ یہ طریقہ مناسب نہیں ہے، اختلاف اس میں ہے کہ ایک طلاق واقع ہوئی یا تین، دونوں آراء موجود ہیں اور اپنے اطمینان کے مطابق عمل کا سلسلہ مسلم سماج میں صدیوں سے قائم ہے. لیکن پہلے سپریم کورٹ نے ایک ساتھ تین طلاق کو غیر قانونی قرار دیا اور اب پارلیمنٹ نے بل پاس کرکے اسے ایک سنگین جرم بنادیا اور اس پر تین سال کی سزا پاس کر دی. اس سیاہ قانون کے اثرات کیا ہوں گے، ملاحظہ کریں؛
1... طلاق کی سزا سے بچنے کیلئے بہت سارے لوگ بیوی کو معلق بنا کر چھوڑ دیں گے، کیونکہ جاہل عوام تین طلاق سے کم جانتے ہی نہیں.
2.... تین طلاق دینے والا غریب مزدور تین سال کے لئے جیل چلا جائے گا اور جیل کی روٹی کھائے گا جبکہ باہر اس کے بیوی بچے بھوکوں مریں گے.
3.... شوہر کے جیل میں ہونے کی وجہ سے بیوی بچے غیر محفوظ ہو جائیں گے اور سماج کے غلط عناصر ان کو نشانہ بنائیں گے.
4.... سرپرستی سے محروم ہو جانے کی وجہ سے بچے غلط راستے پر چل پڑیں گے.
5... کریمنل ایکٹ کے تحت سزا یافتہ ہونے کے بعد شوہر تمام سرکاری سہولیات سے محروم ہو جائے گا.
6...تین سال کی جیل کاٹنے کے بعد ان کے درمیان خوش گوار عائلی زندگی کا امکان باقی نہیں رہے گا.
7...مطلقہ خواتیں سماج کی ہمدردی کے بجائے، نفرت کی شکار ہو جائیں گی.
8....مرد چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے دیگر راہیں تلاش کرے گا اور عورتوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گا.
9....چالباز وکلاء کو مسلم خواتین کے استحصال کے مواقع حاصل ہوں گے.
10... پولیس کے ہاتھ میں مسلم مردوں کو تنگ کرنے کے لئے ایک نیا ہتھیار آجائے گا.
ان تمام باتوں پر غور کیا جائے تو آسانی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ قانون ایک سیاہ قانون ہے اور مسلم دشمنی کا مظہر ہے....