Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 5, 2018

جونپور۔سابق ایم پی اوما کانت یادو کی سزا برقرار ۔بھیجے گئیے جیل۔

صدائے وقت نمائندہ)۔پریاگ راج سے)۔اتر پردیش۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جونپور کے سابق ایم پی و زمین مافیا اوما کانت یادو کی 2012 میں ہوئی سات سال کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے خصوصی جج ایم پی، ایم ایل اے، پون کمار تیواری نے اپیل خارج کر انھیں حراست میں لیکر جیل بھیج دیا۔
2006 میں جونپور کے تھانہ شاہگنج میں زمین کے ایک جعلسازی کے معاملے میں مختلف دفعات 419/420/467/468/471/506 تعزیرات ہند کے تحت مقدمہ درج تھا ۔اس معاملے میں مجسٹریٹ کورٹ نے 7 سال کی سزا و 5 ہزار کا جرمانا کی سزا سنائی تھی۔جس کے خلاف سابق ایم پی نے اپیل دائر کی تھی۔جسکو خصوصی عدالت ایم پی ایم ایل اے نے خارج کرکے سزا کو برقرار رکھتے ہوئے اوما کانت یادو کو جیل بھیج دیا۔