Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 22, 2018

پاکستانی وزیر اعظم کا بیان۔مودی کو اقلیتوں کے ساتھ سلوک کرنے کا سبق دیں گے۔

صدائے وقت۔/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . .  . . . .  .................
پاکستانی وزیر اعظم خان نے کہا ہے کہ وہ نریندر مودی کو دیکھائیں گے کہ اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔عمران خان لاہور میں پنجاب سرکار کی 100 دن کی کارکردگی و حصولیابی کے متعلق ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مذکورہ باتیں کہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کی سرکار ایسے اقدام کر رہی ہے جس سے پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو ان کا حق مل سکے۔بانئی پاکستان محمد علی جناح کی بھی یہی سوچ تھی۔
عمران خان نے کہا کہ ان کی سرکار یہ طے کرے گی کہ " نئے پاکستان" میں اقلیتوں کو تحفظ کا احساس ہو ، انہیں مساوی حقوق ملیں ۔عمران خان کا یہ بیان اس وقت آیا جب ہندوستان میں اقلیتوں کے متعلق اداکار نصیر الدین شاہ کے دئیے گئے بیان کو لیکر واویلا مچا ہوا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے نصیرالدین شاہ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ " ہم مودی سرکار کو دیکھائیں گے کہ اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔"
ہندوستان میں لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں پر اقلیتوں کے ساتھ برابر کا سلوک نہیں کیا جاتا ہے۔