Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 26, 2018

پٹنہ، محسن ملت سیمینار ، مولانا اسرا ر الحق قاسمی حیات و خدمات

وژن انٹرنیشنل اسکول  کےزیراہتمام
مولانااسرارالحق قاسمی کی حیات وخدمات پر30دسمبرکو پٹنہ میں"محسنِ ملت سیمینار"                                                         صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
پٹنہ: گذشتہ نصف صدی کے دوران جن علماء ودانشوروں کی خدمات ملی وحدت،قومی ترقی،سماجی فلاح وبہبود اور مسلمانوں کی تعلیمی ومعاشی ترقی کی جدوجہد کےلئے وقف رہی ہیں ان میں حضرت مولانامحمداسرارالحق قاسمی  کاایک نمایاں نام ہے۔مولانا مرحوم متنوع خوبیوں اوربےپناہ صلاحیتوں کےحامل تھے،ان کی خدمات کئی جہتوں سےقابل التفات ہیں،اور ان کی خدمت کا ہرجہت فکروعمل کی شمع سے روشن ومنور ہے۔انہوں نےسیاسی،سماجی،فلاحی، تعلیمی،صحافتی اور تصنیفی و ہرمیدان میں انمٹ نقوش ثبت کئے ہیں، ملک وملت کے لئے انہوں نے گراں قدر کارنامے انجام دیئے ہیں۔حضرت مولانامحمداسرارالحق قاسمی کی 50سالہ دینی،علمی،سماجی،سیاسی، صحافتی اورتعلیمی خدمات کے اعتراف میں وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ کےزیراہتمام اورنورایجوکیشنل اینڈویلفئرسوسائٹی دربھنگہ کے اشتراک سے”محسنِ ملت سیمینار“30دسمبر2018،بروز اتوار،صبح ساڑھےدس بجےبہاراردواکادمی،اشوک راج پتھ،پٹنہ کےسیمینارہال میں منعقد کیا جائے گا۔یہ اطلاع نوجوان صحافی نورالسلام ندوی نےآج میڈیاکودی۔انہوں نے کہا کہ سیمینار کی صدارت  مولانا انیس الرحمن قاسمی ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کریں گے،سیمینار میں  مولاناابوطالب رحمانی رکن آل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ،مولاناسیدشاہ مشہوداحمد قادری ندوی،پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمش الہدی پٹنہ،مولاناخالد نیموی قاسمی صدرجمعیتہ علماء بیگوسراے،احمداشفاق کریم رکن راجیہ سبھا،مرکزی حج کمیٹی انڈیاکےچیرمین وکھگڑیاکےایم پی چودھری محبوب علی قیصر،سرفراز عالم رکن پارلیمنٹ ارریہ،مولانا مطیع الرحمن سلفی،چیئرمین توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کشن گنج،الحاج محمدارشاد اللہ چیرمین بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ پٹنہ،مولاناسعودندوی ازہری،ڈائرکٹر ملی گرلز اسکول کشن گنج،امتیاز احمدکریمی ڈائرکٹراردو ڈائرکٹوریٹ،محکمہ کابینہ سکریٹریٹ،پٹنہ،حضرت مولانااسرارالحق قاسمی کےخادم خاص مولانا نوشیر احمد،سکریٹری آل اندیاتعلیمی وملی فاونڈیشن دہلی،قاری محمدصہیب صدرآرجے ڈی یوتھ،بہار،ڈاکٹرعبد الرحمن تیمی،جنرل ڈائریکٹرجامعہ امام ابن تیمیہ ڈھاکہ مشرقی چمپارن،بہارکےمشہورصحافی وتجزیہ نگاراشرف استھانوی سمیت دیگرسرکردہ علمی،سماجی،صحافتی اورسیاسی شخصیات شرکت کریں گےاوراپنےمقالےاور تقریرپیش کریں گے۔
نورالسلام ندوی نے مزید کہا کہ سیمینار میں مولانااسرارالحق قاسمی ؒکی زندگی اورکارناموں کےعلاوہ ان کےفکر وعمل کےبعض وہ گوشے جس سےعموما لوگ ناآشنا ہیں اس پر بطور خاص روشنی ڈالی جائے گی۔یہ سیمینارمولانا کی شخصیت اور خدمات سے نئی نسل کو متعارف کرانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نےتمام علم دوست،ادب نواز،اورملی،سماجی اورسیاسی شخصیات سے سیمینار میں شرکت کی گزارش کی ہے۔سیمینار کی تیاری آخری مرحلہ میں ہے،پروگرام کےکنوینر و"وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ" کےڈائریکٹرشاہنوازبدرقاسمی سیمینارکی کامیابی اورتیاری میں ہمہ تن مصروف ہیں_