Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 19, 2018

موسم سرماء ، مونگ پھلی اور اس کے فوائد۔

تحریر/ مولانا سراج ہاشمی۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے،  لوگ سردی کے موسم سے بچنے کے لئے جہاں گرم کپڑوں کا استعمال کرتے ہیں
وہیں طرح طرح کے پکوان اور میوہ جات کااستعمال بھی کرتے ہیں تاکہ سردی کی شدت سے بچاجا سکے۔مونگ پھلی بھی ان میں سے ایک ہے۔

مونگ پھلی کے فوائد۔
مونگ پھلی سردیوں میں استعمال کیاجانے والاسب سے زیادہ پسندیدہ میوہ ہے
اور اسے ہر عمر کےلوگ پسند کرتے ہیں۔
مونگ پھلی ذائقہ کےلحاظ سے بھی منفرد ہے۔
مونگ پھلی کوغریبوں کا"بادام" بھی کہاجاتاہے۔
مونگ پھلی کسی بھی موسم میں کھائی جاسکتی ہے
لیکن خاص طور پر سردیوں میں سورج کے غروب ہوتے
ہی لوگ اس کو کھانا پسند کرتے ہیں
اس کو سردی میں کھانے کااپنا ہی ایک الگ مزہ ہے۔لیکن اس کاشمار میوہ جات میں ہی ہوتا ہے۔
مونگ پھلی کوکھانے کے علاوہ اس کاتیل بھی نکالا جاتا ہے جو مختلف کھانوں ، ڈبل، روٹی ، کیک اور ادویات وغیرہ میں شامل کیاجاتا ہے۔
مونگ پھلی کولوگ کچا، بھون کراور اُبال کراستعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ اس کو مختلف پکوانوں میں شامل کرکے ذائقہ دار پکوان بنائے جاتے ہیں۔
خاص طورپر میٹھے پکوانوں میں مونگ پھلی کااستعمال بہت زیادہ کیاجاتاہے۔
اس کے علاوہ اس کے بے شمار طبعی فوائد بھی ہیں۔
مونگ پھلی کوزیادہ پکایا نہ جائے اس سے اس میں موجود کیمائی مادے ضائع ہوجائیں گے۔
مونگ پھلی تمام میوہ جات میں سے سستا میوہ ہے جسے امیروغریب باآسانی خرید سکتا ہے۔
مونگ پھلی اخروٹ کامتبادل ہے جواخروٹ نہ خرید سکتے ہوں
وہ مونگ پھلی خرید کر اخروٹ والے تمام اجزاء کافائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
طبعی لحاظ سے مونگ پھلی میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
مونگ پھلی میں پروٹین ، کیلشیم، وٹامن ای،
وٹامن بی ون، B6 اور فاسفورس شامل ہے۔
مونگ پھلی مقوی اعصاب ہے۔
مونگ پھلی دبلے اور کمزور افراد کے لئے مفید ہے۔
ذیابیطس ٹائپ ٹومیں اس کااستعمال فائدہ مند ہے۔
مونگ پھلی سے انسولین کی سطح برقرار رہتی ہے۔
اس میں موجود فولاد خون کے نئے خلیئے بناتاہے۔
باڈی بلڈر اس سے بھرپور فائدہ لے سکتے ہیں۔
خارش کی صور ت میں مونگ پھلی استعمال نہ کریں۔
مونگ پھلی ہڈیوں اور دانتوں کومضبوط بناتی ہیں۔
مونگ پھلی میں ایسے اینٹی آکسی ڈنٹ پائے جاتے ہیں
جو غذائی لحاظ سے سیب چقندر اور گاجر سے زیادہ ہیں۔
اگر آپ کے بال گررہے ہیں
تو مونگ پھلی کااستعمال ضرور کریں