Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 27, 2018

بھاری اکثریت سے تین طلاق بل پاس

تحریر/ خالد انور پورنوی۔/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . 
اب اس کامطلب یہ ہے کہ اگر کسی نوجوان نے اپنی بیوی کوتین طلاق دیاتو اس کی خیر نہیں،تین سال کی سزا ہوگی،اس بیچ ان کی بیوی اور بچوں کاکیاہوگا؟سرکار کے پاس اس کاکوئ جواب نہیں ہے،چونکہ اقتدار میں بیٹھی حکومت مسلم نوجوانوں سے جیل کو آباد کرناچاہتی ہے۔ایسے میں آپ گاوں،دیہاتوں میں اس سیاہ بل کاتعارف کرائیے،اور بتائیے کہ تم اگر خود کو بچاناچاہتے ہو،اور اپنی بیوی اور بچوں کو لاچار چھوڑ کر جیل نہیں جاناچاہتے ہو تو اپنے غصہ کو کنٹرول میں کرو،ہاں اگر بوقت ضرورت طلاق کی ضرورت پیش آہی جائے،تو قران کے مطابق طلاق دو،اپنے علاقہ کے مولوی صاحب سے مشورہ لو،ان سے پوچھو،جمعیۃ علماء ہند،امارت شرعیہ کی ضلعی شاخوں سے رابطہ کرو!*
*یادرکھئے!اسلام اوراس کی تعلیمات اٹل ہے،دنیاکے قانون کی تبدیلی سے اسلام میں کوئ فرق آنے والانہیں ہے،آپ اپنے اندر جذبہ پیداکیجئے کہ ہمیں ہر حالت میں اسلام پر ثابت قدم رہناہے،دنیاکی ظالم حکومتیں ہمیں وقتی طورپر پریشان تو کرسکتی ہیں،اللہ کے رسول ﷺکی تعلیمات سے برگشتہ نہیں کرسکتی ہیں۔*
*آج یہ عہد کیجئے کہ ہماراجینابھی اللہ کےلئے،اور مرنابھی اللہ کےلئے،اللہ آپ سے امتحان لے رہاہے،آپ کی آزمائش ہورہی ہے،ہمیں امید ہے کہ آپ اس امتحان میں مکمل اتریں گے،نکاح جو ایک مقدس اور پاکیزہ رشتہ ہے،اس کو عبادت سمجھ کر اچھے اور بہتر انداز میں نبھائیں گے،جہاں کمیاں اور کوتاہیاں ہونگی،آپس میں بیٹھ کر اس کاحل نکالیں گے،اس کے باوجود نباہ ممکن نہ ہو تو قران کریم کو سنبھیدان کی شکل میں اپنے سامنے لائیں گے،طلاق کے بارے قران نے جو ہدایات دی ہیں اس پر عمل کریں گے۔ان شاءاللہ*
*علماء کرام سے گذارش ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو مضبوط سے مضبوط بنائیں،جمعہ کے اسٹیج کواللہ کی طرف سے نعمت سمجھ کر طلاق کے مسئلے کولوگوں کو سمجھائیں،بتائیں،عمومی اور خصوصی مجلسوں میں دیگربرادران وطن کو شریک کریں اور انہیں بتائیں کہ مذہب اسلام عورتوں کی سب سے زیادہ خیرخواہ ہے،طلاق کے بارے میں جوقرانی اصول ونکات ہیں وہ بھی اچھے انداز میں انہیں بتانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے۔تاکہ فاشٹ طاقتوں کامنہ کالاہو۔آپ سے ہمیں اسی کی توقع ہے!*
خالدانورپورنوی
*27دسمبر*