Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 26, 2018

آوارہ جانوروں سے پریشان کسانوں نے جانوروں کو پرائمری اسکول میں بند کیا۔پولیس مداخلت کے بعد اسکول ہوا خالی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
میر گنج تھانہ حلقہ کے لاسا گاؤں کے دیہی عوام نے آوارہ جانوروں کو پرائمری اسکول میں بندکر جم کر مظاہرہ کیا۔ صبح اسکول پہنچے بچوں نے مجور ہو کر نزدیک ہی واقع سادھن سہکاری سمیتی کی عمارت میں درس و تدریس کوعملی جامہ پہنایا۔بی ڈی اواور تھانہ انچارج کے سمجھانے پر دیہی عوام کسی طرح پرائمری اسکول خالی کرنے پر راضی ہو ئے۔ دو پہر کے بعد اسکول احاطہ میں بچوں کا تدریسی نظام بحال ہو سکا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے لاسا گاؤں کے دیہی عوام نے گزشتہ رات آوارا جانوروں سے عاجز آکر پرائمری اسکول میں بندکر گیٹ میں تالا بند کر دیا۔ صبح اسکول کھلنے کے وقت پر جب بچے پڑھنے کے لئے پہنچے تو وہاں کا منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے اور معاملے کی اطلاع بچوں کے سر پرستان نے اعلی افسران کو دیا۔اطلاع ملتے ہی مچھلی شہر ترقیاتی بلاک ا فسر شیل پتی یادو، پرائمری استاد یونین کے صدر روہت یادو نے لاسا گاؤں کے پرائمری اسکول پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کیالیکن دیہی عوام نے ان لوگوں کی بات ماننے سے انکار کر دیا تو نزدیک کے ہی سادھن سہکاری سمیتی کی عمارت میں بچوں کو تدریسی خدمات مہیا کرا ئی گئی۔گاؤں والوں کا مطالبہ تھا کہ ایس ڈی ایم کو بلایا جائے جس کے بعد میرگج تھانہ انچارج اودھناتھ یادو مع پولیس فورس کے موقع پر پہنچے اور دیہی عوام کو سمجھاتے ہو ئے یقین دہانی کرا یا کہ کہ آپ کی بات انتظامیہ تک پہنچائی جائے گی تب جاکر دوپہر ۲۱ بجے دیہی عوام جانوروں کو اسکول احاطہ سے باہر نکالنے کے لئے تیار ہوئے اس کے بعد اساتذہ نے درس و تدریس شروع کرایا۔