Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 20, 2018

موسم سرما اور ہائی بلڈ پریشر۔

تحریر/ ڈاکٹر ارشد قاسمی۔(صدائے وقت ۔عبدالرحیم صدیقی۔)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
فطری طرزِ زندگی سے بغاوت کے نتیجہ میں وجود میں آئ بلڈ پریشر کی بیماری اس وقت سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے اب اس کا دایرہ معمر بزرگوں سے ہوتا ہوا جوانوں اور پھر نوجوانوں تک پہونچ چکا ہے شہری آرام پسندی ، ترقی یافتہ ممالک کی شناخت رہی اس بیماری کی زد میں اب گاوں کا مڈل کلاس طبقہ بھی تیزی سے گرفتار ہورہا ہے ہائ بلڈپریشر کے نتیجہ میں ہارٹ اٹیک ، برین ھیمرج اور انجمادِ خون سے ہونے والی اموات کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے افسوس ہے کہ بعض بنیادی احتیاط کے ساتھ اسکے رسک کو اسی فیصد تک کم کئے جانے کے امکان کے باوجود لوگ اس سے غفلت برت کر موت کو گلے لگارہے ہیں۔
موسمِ سرما میں درجۂ حرارت کی کمی ، خون کی رگوں میں سکڑن ، جسمانی ورزش کی قلت ، مرغن غذاوں کے بکثرت استعمال سے خون گاڑھا ہوکر ہائ بلڈ پریشر پھر اسکے نتیجہ میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا سبب بن جاتا ہے اس لئے اس موسم میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے ذیل میں چند بنیادی امور کی طرف روشنی ڈالی گئ ہے جن کو اختیار کرنے پر اس رسک کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔

غذا کو متوازن رکھیں سرخ گوشت کا استعمال بالکلیہ ترک کردیں ہری سبزیوں اور سلاد کا استعمال زیادہ کریں ۔

صبح کے وقت بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے بلڈپریشر کے مریض علی الصباح سخت جسمانی ورزش سے احتیاط کریں ورنہ دل کادورہ پڑسکتا ہے ۔ہاں ہلکی و معمول کی ورزش ہلکی  دھوپ نکلنے کے بعد ضرور کریں ۔

جب کہرا کی پرت گہری اور دبیز ہو تی ہے فضاء میں آکسیجن کی مقدار کم ہوجاتی ہے اس لئے باہر نکلنے اور لمبی سانس لینے سے پرھیز کریں  ۔

شراب نوشی ، کافی نوشی اور سگریٹ وحقہ سے بالکلیہ بچیں ۔نیز بازار کے کھانے سے بھی  بچیں ۔

بسا اوقات ہارٹ اٹیک اچانک ہوتا ہے اور پھر مہلت نہیں ملتی اسلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر کولسٹرال  و شوگر کی جانچ متواتر کراییں ۔

کوشش کریں کہ موسمِ سرمامیں وزن نہ بڑھنے پائے اس کے لئے لہسن ، شہد ، لیموں وغیرہ کا استعمال کرسکتے ہیں

طویل نشست سےبچیں وقفہ وقفہ سے چہل قدمی کرلیا کریں کوشش کریں کہ نماز کے لئے پیدل جایاکریں ۔فرائض کے ساتھ سنن ونوافل کابھی اہتمام کریں ۔

حدسےزیادہ قلبی تاثر نہ لیں ٹینشن اور فکرکودور بھگاییں مسایل کوتقدیر پرچھوڑ دیا کریں ۔رات کوسونے سے پہلےمراقبہ ضرورکریں۔

محسنِ انسانیت طبیبِ اعظم ہمارے پیارے نبی نے مشہور صحابی سعد بن ابی وقاص کوہارٹ اٹیک کے وقت سات عجوہ کھجور مع گٹھلیوں کےکھلایا وہ شفایاب ہوئے بیس سالوں تک جہاد میں حصہ لیتے رہے گھوڑےپرڈھائ لاکھ میل کاسفر کیا اس لئےعجوہ کھجور کو بھی معمول بنالیں۔

کلو نجی کو بھی معمول بنالیں

مندرجہ ذیل صورتحال پیش آنے کے بعد فورا اپنے طبیب سے مشورہ کریں
سینے میں بھاری پن ، سانس پھولنا، گردن میں تشنجی کییفیت ، کندھوں یا جبڑوں میں درد، سینے میں درد ، چکر وغیرہ

                                 ڈاکٹرارشدقاسمی
                    فیملی ھیلتھ سینٹر لال گنج
                             اعظم گڈھ
Mob  9621196321