جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
چندوک تھانہ حلقہ کے بجرنگ نگر بازار میں گزشتہ دیر شب پولیس چوکی سے دو سو میٹر دور سیناپور روڈ پر ایک کتاب کی دکان میں شٹر کا تالا توڑ کر چوری کر رہے چور مقامی لوگوں کے پتھراؤ کے بعد لاکھوں روپے کا سامان لے کر فرار ہو گئے۔معاملے کی اطلاع متاثر کے زریعے تھانے پر دے دی گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ بازارمیں سیناپور روڈ پر شریواستو بک ڈپو نام سے راجو شریواستو کی دکان ہے۔گزشتہ دیر شب میں بلیرو سے آئے چور شٹر توڑ کر چوری کر رہے تھے اسی درمیان آہٹ سن کر پڑوسی منوج کمار سنگھ نے شور مچانے کے ساتھ ہی پتھراؤ شروع کر دیا۔خود پر پتھراؤ ہونے سے گھبراے چور تقریبا ًایک لاکھ روپے کا سامان موبائل پینڈرائیو، کھیل کود کے سمانوں سمیت پندرہ سو نقدی لے کر فرار ہو گئے۔
اسی طرح چوروں نے شوبھ ناتھ ورما کے دروازے پر رکھا پانچ کے وی اے کا جنریٹر چوروں نے اسی رات غائب کر دیا صبح کو گھر کے مالک نے دیکھا تو جنریٹر غائب تھا۔ دونوں چوری کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔
متفرق
Wednesday, December 5, 2018
دکان کا شٹر توڑ کر لاکھوں کی چوری۔
Author Details
www.sadaewaqt.com