Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 25, 2018

ڈوبھی بلاک کا ڈی ایم نے کیا معائنہ۔ایک ضعیفہ کو پہنایا کمبل۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ڈی ایم اروند ملپا بنگاری نے ملک کے سابق وزیر اعظم انجہانی اٹل بہاری واجپئی کی یوم پیدائش پر اپنے مختصر پروگرام میں ڈوبھی بلاک کا معائنہ کیا اور مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔
ڈوبھی بلاک کے مختلف گاؤں میں جا کر ضلع مجسٹریٹ نے ضعیفہ پنشن، آن لائن انتظامات سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل انھوں نے بی آر سی ڈوبھی کا بھی معائنہ کیا۔اس دوران اے بی ایس سے یشونت سنگھ سے مختلف معلومات لی اور کیمپس میں چل رہے جوڈو کراٹے پروگرام میں کہا کہ ہار جیت ہوتی رہتی ہیں جو فتح ہوتا ہے وہ انعام کا حقدار اور جس کو شکست ملتی ہے وہ سخت محنت کریں۔ بلاک معائنہ کے دوران انھوں نے چندوک بازار میں ایک 75 سالہ ضعیفہ کو کمبل پہنا یا۔اس دوران انھوں نے افسران کو حکومت کے سبھی منصوبوں کے مطابق عوام کو بیدار کرنے کے ساتھ فائدہ پہچانے کی ہدایت دی۔