جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ضلع کے سبھی تحصیلوں میں منگل کے روز یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا۔شاہ گنج میں جہاں ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے یوم تحصیل میں پہنچ کر عوام کی شکایات کو سن کر تصفیہ کرانے کی ہدایت دی وہیں دیگر تحصیلوں میں ایس ڈی ایم کی موجودگی میں عوام کے مسائیل کو سنا گیا اور تصفیہ کرایا گیا۔
ضلع مجسٹریٹ اروند ملپابنگاری کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقاد شاہ گنج تحصیل آڈیٹوریم میں کیا گیا۔اس موقع پر زمین تنازعہ، راستہ متعلق، رہائش، راشن کارڈ جیسے تنازعات کی شکایات موصول ہوئے۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ افسران کو معاملے میں فوری تصفیہ کرانے کی ہدایت دی۔ مذکورہ موقع پر 135 شکایتی درخواست موصول ہوئے جس میں 22 معاملوں کا موقع پر تصفیہ کرایا گیا باقی درخواست کو متعلق محکموں کے افسران کو دستیاب کراتے ہوئے جلد سے جلد معیاری تصفیہ کرانے کی ہدایت دی گئی۔اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ، سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ انل پانڈے، ایس ڈی ایم راجیش کمار، پی ڈی اروند سنگھ، سی وی او ڈاکٹر وریندر سنگھ، تحصیلدار، سی او، پروبیشن افسرسنتوش سونی سمیت دیگر افسران موجود رہے۔
اسی سلسلے میں مچھلی شہر تحصیل آڈیٹوریم میں ایس ڈی ایم جے این سچان کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر کل 94 شکایتی درخواست مختلف محکموں سے متعلق موصول ہوئے جس میں موقع پر ہی 7 شکایات کا تصفیہ کراتے ہوئے دیگر معاملوں کو متعلق محکموں میں معیار کے مطابق جلد تصفیہ کرانے کی ہدایت کے ساتھ دیا گیا۔اس موقع پر سی او مچھلی شہر وجے سنگھ،تحصیلدار کوشلیندر کمار مشرا،ای او دھیرج کمار سنگھ،بی ڈی او شیل پتی ترپاٹھی سمیت دیگر محکموں کے اہلکار موجود رہے۔
اسی ترتیب میں کیراکت تحصیل احاطے میں ایس ڈی ایم چندریش پرساد کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا جس میں 165فریادیوں نے درخواست دیکر انصاف کی فریاد کی۔اس دوران موقع پر 10معاملوں کا تصفیہ کراتے ہوئے دیگر معاملوں کو متعلق محکمہ کے افسران کو دیتے ہوئے جلد تصفیہ کرانے کی ہدایت دی گئی۔
متفرق
Tuesday, December 4, 2018
جونپور۔ضلع کی سبھی تحصیلوں میں یوم تحصیل کا انعقاد۔شاہگنج تحصیل میں ڈی ایم رہے موجود۔
Author Details
www.sadaewaqt.com