Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 21, 2018

آدھار کارڈ کے لئیے مجبور کرنے / دباو بنانے پر ہوگا جرمانہ و سزا۔دس سال کی سزا و ایک کروڑ جرمانہ۔

صدائے وقت۔ذرائع
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نئی دہلی۔۔آدھار کارڈ کی لازمیت کو لے کر مرکزی حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے ۔اب اگر بینک میں اکاونٹ کھلوانے کے لئیے یا موبائل سم خریدنے کے لئیے آدھار کارڈ کی مانگ کوئی کرے اور کسٹومر نہ دینا چاہے تو اس کو مجبور نہیں کیا جا سکتا ۔ایسا کرنے والوں کے خلاف اگر شکایت درج کی جاتی ہے تو اس اہل کار کو ایک کروڑ روپیہ جرمانہ اور دس سال کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔اور لازمیت بتانے والی یا دباو بنانے والی کمپنیوں کے اہل کاروں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔مرکزی حکومت نے " پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ"اور " بھارت ٹیلیگرام ایکٹ " میں ترمیم کرکے یہ قانون لاگو کیا ہے۔اس بابت گزشتہ دوشنبہ کو مرکزی کابینہ نے اس کی منظوری دی ہے۔اس ترمیم اور قانون بننے کے بعد اب آدھار کارڈ کی لازمیت کو ختم کر دیا گیا ہے اور عوام کے پاس اپنی شناخت کے لئیے کئی ایک راستے ہوں گے۔