Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 28, 2018

مولانا بدرالدین اجمل کے نام کھلا خط۔

مولانا بدر الدین اجمل
ممبر آف پالیمینٹ
                
  کےنام
         "کھلاخط"

مولانا محترم ۔آپ کی شخصیت یقینا قابل تحسین ہے ۔قومی و ملی سطح پر آپ کے عظیم کارنامے ہیں،
دینی و دعوتی میدان میں آپ کے وسیع خدمات ہیں، مرکز المعارف اور دیگر تنظیموں اور اداروں کے توسط سے نوجوان فضلاء کے اندر دینی و دعوتی جذبے پروان چڑھانے اور ان کے اندر سے احساس کمتری کا روگ نکال کر مستحکم عزائم اور بلند حوصلے سے انھیں ہم آہنگ کرنے کا نہایت ہی قابل ستائش عمل انجام دے رہے ہیں، سیاسی میدان میں بھی آپ نے بڑے ہی مستحسن اقدام کیا ہے ۔یقینا عمدہ اخلاق، پاکیزہ سیرت، نیک طبیعت اور خدمت خلق کا صد آفرین جذبہ سے آپ کی شخصیت مرکب ہے ۔
لیکن بہت افسوس ہے کہ اتنے بڑے ایوان میں کل آپ نے کیسی بات کہہ دی ۔جو کسی بھی اعتبار سے نہ تو حقیقت سے میل کھاتی ہے اور نہ ہی آپ کی شایان شان ہے ۔یقینا فی زمانناسلفیت کے لیبل لگانے  والے افراد و اشخاص ہی نہیں بلکہ پوری جماعت سے افکار و نظریات کے حوالے سے اختلاف کیا جاسکتا ہے ۔لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ جیسے اتنے بڑے ذمہ دار ان کے بارے میں ایسی بات کہہ دیں جوکل آپ نے پارلیمنٹ کے بھرے اجلاس میں کہہ ڈالی ۔
در اصل اس طرح کی اجلاس کے لئے تو پہلے سے ہی الفاظ اور جملے نہیں تو کم از کم اصل مواد مستحضر کرلینا چاہئے تھا ۔شاید اسی عدم تیاری کا نتیجہ تھا کہ جناب کے زبان سے ایسے جملے نکل پڑے جو نہیں نکلنا چاہئے تھا ۔
اللہ کا فضل ہے ۔آپ نے بلا تاخیر معذرت نامہ پیش کرکے اپنے بڑکپن کو باقی رکھ لیا ۔اور اپنی شخصیت کو مجروح ہونے سے بچا لیا ۔
سلفی احباب سے میری عاجزانہ التجا ہے کہ وہ ۔التائب من الذنب کمن لاذنب ۔کو سامنے رکھتے ہوے
اس بیان کو جس سے رجوع کرلیا گیا ہے ۔کو نظرانداز فرماکر ملت اسلامیہ ہند کے شیرازے کو انتشار سے بچائیں ۔
۔________________
ابواسامہ حیدر قاسمی
ارریہ۔ بہار
۲۷۔دسمبر۔
صدائے وقت۔