Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 30, 2018

لکھنئو میں اکھیلیش یادو کی پریس کانفرنس۔

جو بد عنوانی کو روکنے کی بات کرتے تھے ان کی آفس میں ہو رہا ہے حساب۔
اکھیلیش یادو۔
صدائے وقت/ نمائندہ۔لکھنئو۔اتر پردیش۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سابق وزیر اعلیٰ و سماجوادی پارٹی کے قومی صدر نے پریس کانفرنس میں  وزیروں کے پرائیویٹ سکریٹریز کے تنازعہ کو لیکر بی جے پر سخت تنقید کی۔جو لوگ بدعنوانی کو روکنے کی بات کرتے تھے وہ " حساب" کر رہے ہیں۔
بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اتنی جھوٹی و دھوکے باز گورمنٹ اس کےقبل نہیں دیکھی گئی۔طلباء۔نوجوانوں اور کسانوں کو دھوکہ دیا۔مرکزی سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو پارٹی ایف ڈی آئی کی مخالفت کرتی تھی وہی برسر اقتدار آتے ہی ایف ڈی آئی لیکر آئی جس سے پھٹکر تاجر کا نقصان ہوا اور امیروں کو فائدہ پہنچایا گیا۔
جی ایس ٹی کے متعلق اکھیلیش یادو نے کہا کہ جی ایس ٹی غلط طریقے سے لایا گیا جس سے چھوٹے تاجروں کی تجارت برباد ہو گئی اور اب اسمیں ترمیمات کی جارہی ہے۔
ریاستی نظم ونسق کو لیکر انھوں نے کہا کہ حالات بہت خراب ہیں۔اچھی پوسٹنگ کے لئیے انکاونٹر بھی کئیے جا رہے ہیں۔
کسانوں کے مسائل کے متعلق بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ کسان بے حد پریشان حال ہے۔اب تک 50 لاکھ سے زیادہ کسان کھیتی چھوڑ کر مزدور بن گئے ہیں۔