Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 28, 2018

جونپور۔معذور آلات تقسیم کیمپ کا انعقاد۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
محکمہ معذوربہبود کی جانب سے جمعہ کے روز معذور آلات تقسیم کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں صوبائی وزیر مملکت برائے شہر ترقی گریش چندر یادو کی جانب سے 22 ٹرائی سائیکل رچنا خصوصی اسکول بلوچ ٹولا راس منڈل اور شاہ گنج سوندھی بلاک میں 28 ٹرائی سائیکل تقسیم کیا گیا۔اس موقع پروزیر مملکت نے کہا کہ ایسے لوگ جو چلنے کے قابل نہیں ہے انہیں ٹرائی سائیکل تقسیم کیا جا رہا ہے، جس سے وہ اپنے معمول کے کام اور روزگار کر سکیں۔ ریاستی حکومت کی منشا ہے کہ ریاست کے تمام معذور خود مختار ہوں اور انھیں پنشن دیا جائے۔اسی کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے۔ ضلع معذور بہبود افسر سریش کمار موریہ نے بتایا کہ ضلع میں 177 ٹرائی سائیکل، 51 وہیل چیئر، 41 کان کی مشین تقسیم کیا جانا ہے جس میں 56 ٹرائی سائیکل کی تقسیم کرایا گیا ہے۔اس موقع پررچنا خاص اسکول کے مینیجر نسیم اختر، جونیئر اسسٹنٹ ناصر علی، ہریش چند یادو، سنیل،سنتوش، سچن سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔