Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 23, 2018

سابق ایم پی۔اوماکانت یادو۔جیل سے رہا۔پٹاخوں و آتش بازی سے ہوا استقبال۔

جون پور ۔اتر پردیش۔( نمائندہ صدائے وقت)۔شاہگنج۔
. . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . .  
جیل سے چھوٹ کر گھر واپس آ رہے سابق ممبر پارلیمنٹ اوماکانت یادو کاکھٹہن تھانہ حلقہ کے پلکچھا تراہا اور مقامی چوراہے پر حامیوں نے جم کر آتش بازی اور گلپوشی کر استقبال کیا۔
اس دوران سابق ممبر پارلیمنٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جہاں خود کو بے قصور بتایا۔ وہیں انہوں نے عدلیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے میں انہیں انصاف ضرور ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی عدالت کا حکم ہوگا، تو وہ عمل کو آگے بڑھنے میں تعاون جاری رکھیں گے۔سابق ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ میں دہائیوں تک رکن اسمبلی اور پارلیمنٹ میں رہ کر عوام کی خدمت کرتا رہا ہوں۔ جو کچھ میں آج ہوں اس میں عوام کی دعائیں شامل ہے  ان کی خدمت  کے لئیے میں پوری زندگی تیارہوں ۔ اس موقع پر نوجوان لیڈر دنیش کانت یادو، روی کانت یادو، رانا یادو، اوم پرکاش یادو، پرمود یادو، دنیش یادو، چندرسین یادو، را م ملن نشاد وغیرہ موجود رہے۔