Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 26, 2018

زمینی تنازعہ کو لیکر وکلاء کا وفد ایس پی سے ملا۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شہر کے پرساد انجینئرنگ کالج کے مینیجر وی پی یادو بدھ کے روز ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔بدھ کے روز دیوانی عدالت کے وکلاء یونین کا وفد یونین کے صدر کی قیادت میں پولیس سپرٹنڈنٹ سے ملکر الزام لگایا کہ مذکورہ کالج کے مینیجر وی پی یادو حلقہ لیکھ پال و تھانہ انچارج سے ملکر وکیل وجے بہادر یادو کی پشتینی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔وکیل کے زریعے مخالفت کرنے پر وکیل اور اس کے بھتیجے کو تھانے پر بلاکر بدسلوکی کیا گیا۔پولیس سپرٹنڈنٹ نے معاملے میں جانچ کے حکم دے دیے ہیں۔
ظفرآباد تھانہ حلقہ کے للا پور گاؤں رہائشی دیوانی عدالت کے وکیل وجے بہادر یادو بدھ کے روز یونین کے صدر برج ناتھ پاٹھک کے ساتھ نصف درجن وکلاء کے ساتھ کلکٹریٹ واقع پولیس سپرٹنڈنٹ کے دفتر پر پہنچے۔پولیس سپرٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ کو مطالبات کی درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ احمد پور گاؤں میں ان کی خاندانی زمین ہے۔اس زمین کے پاس پرساد انجینئرنگ کالج کے مینیجر وی پی یادو کھیتی کیلئے زمین خریدا ہے۔چک بندی کے لیکھ پال جگرناتھ گوتم اس زمین کا فرضی نقشہ بنا کر ان کی زمین کو وی پی یادو کی زمین میں دکھا رہے ہیں جس کی مخالفت کرنے پر گزشتہ15دسمبر کو انھیں اور بھتیجے کو تھانہ انچارج پروکمار سنگھ نے تھانے پر بلاکر بدسلوکی کرتے ہوئے لاک اپ میں بند کرنے کی دھمکی دی۔معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس سپرٹنڈنٹ نے جانچ کا حکم دے دیا۔ادھر وکلاء یونین کے صدر برج ناتھ پاٹھک نے کہا کہ ملزمان اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی نہیں ہونے کی صورت میں وکلاء احتجاج کرنے کو پابند ہوں گے۔