Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 27, 2018

طلباء یونین انتخاب کرانے کی مانگ۔طلباء نے ڈی ایم کو دیا میمورنڈم۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کے راجا کرشن دت ڈگری کالج میں طلباء یونین کا انتخاب کرانے کی مانگ کو لیکر جمعرات کے روز طلباء کاایک وفد ضلع مجسٹریٹ سے ملا۔اس دوران مطالبات کا میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپتے ہوئے طلباء نے یونین کا انتخاب کرانے کی مانگ کی۔طالب علموں نے کہا کہ راج کالج میں سابقہ کئی سالوں سے طلباء یونین کا انتخاب پر امن ماحول میں ہوتا رہا ہے۔کئی بار مطالبات کرنے کے باوجود بھی کالج انتظامیہ کی جانب سے انتخاب کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جا رہا ہے۔طلباء نے بتایا کہ اس سے قبل بھی کئی بار مطالبات سے متعلق میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو سونپا گیا ہے لیکن کوئی معقول کاروائی نہیں ہو رہی ہے۔انھوں نے انتباہ دیا کہ انتخاب سے متعلق تاریخ کا اعلان جلد نہیں کیا گیا تو طلباء غیر مدتی بھوک ہڑتال کرنے ہر مجبور ہوں گے۔وفد میں سچن کمار،مہیش یادو،اچھے لال یادو،نتیش رائے،آشیش یادو،وریندر موریہ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔