Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 26, 2018

اصلاحی کیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام نیشنل یوم طب یونانی تقاریب کی تیاری شباب پر۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش۔صدائے وقت/ نمائندہ/ پریس ریلیز۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مقام مسرت ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی سال نو 2019 میں بھی حسب روایت اصلاحی ہیلتھ کیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام پر وقار" نیشنل طب یونانی تقریب" مورخہ 11 فروری 2019 کو شیراز ہند اعظم گڑھ کی  تاریخی دانش گاہ شبلی نیشنل پی جی کالج اعظم گڑھ میں منعقد کی جائے گی۔تقریب کی تفصیلات بتاتے ہوئے "ورلڈ یونانی ڈے" پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر شہنواز نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی وزارت آیوش
کی جانب سے 11 فروری 2019 کو عالمی یوم طب یونانی منانے کی ہدایت ملک کے تمام یونانی میڈیکل کونسلر کو جاری کی گئی ہے۔جس میں یونانی طریقہ علاج کی جانب عوام الناس کو متوجہ کرنے اور اس کی افادیت کو گھر گھر پہنچانے کے لئیے 50 روزہ بیداری مہم چلانے پر زور دیا گیا ہے۔جس کا آغاز 23 دسمبر سے ہو چکا ہے۔اس قدم پر ڈاکٹر شہنواز عالم نے خان نے وزارت آیوش کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اب طب یونانی سے وابستہ اداروں، تنظیموں، کونسلوں، اطباء کرام و طلباء طب یونانی کی امیدیں بڑھنے لگی ہیں کہ اگر اسی طرح یونانی طریقہ علاج کو موثر بنانے کی کوششیں جاری رہیں تو جلد ہی طب یو کا کھویا ہوا وقار و اعتبار اسے دوبارہ حاصل ہو جائے گا۔انھوں نے وزارت آیوش کے علاوہ سینٹرل کونسل برائے فروغ طب یونانی (حکومت ہند) اور اس کے موجودہ ڈاریکٹر جنرل پروفیسر عاصم علی خان کے اقدامات کو بھی طب یونانی کے لئیے  حوصلہ افزا اور قابل تعریف قرار دیا۔اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہندوستانی طریقہ ہائے علاج کے لئیے حکومت کی طرف سے قومی دن منانے کا فیصلہ بھی ہے۔
یونانی طب میں حکیم اجمل خان کی بیش بہا خدمات کیوجہ سے ان کے یوم پیدائش 11 فروری کو " یونانی ڈے " کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر وزارت آیوش حکومت ہند کے تحت قائم مرکزی کونسل برائے تحقیقات طب یونانی شاندار تقریبات کا اہتمام کرتی ہے اور طبی تعلیم و تحقیق کے میدان میں انجام پانے والے گراں قدر کاموں کی تحسین و پزیرائی کرتی ہے۔اس مرتبہ یونانی کونسل نے زیادہ بڑے پیمانے پر " یونانی ڈے " منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کے تحت کونسل کے ذیلی اداروں میں بھی تقریبات منعقد ہوں گی۔
اور یہ سلسلہ مسلسل 50 دنوں تک جاری رہے گا۔اس دوران یونانی طب کی تشہیر عوامی اور علمی حلقوں میں ، اس کے خاطر خواہ تعارف کے لئیے متعدد پروگراموں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر شہنواز عالم خان اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اصلاحی ہیلتھ کیئر فاونڈیشن کی خدمات خصوصاً صحت کے شعبے میں، وہ بھی یونانی طریقہ علاج کو فروغ دینے اور قومی آفات وغیرہ کی بلاخیزی  کے وقت متاثرین کے علاج و معالجہ میں ہمیشہ سر گرم طور پر شریک رہتی ہے۔علاوہ ازیں طبی ادب اور یونانی لٹریچر وغیرہ کی وسیع پیمانے پر نشر واشاعت،سیمینار اور محاضرات کے ذریعہ طب یونانی کو عام کرنے میں جو تاریخی کردار فاونڈیشن نے ادا کیا ہے وہ محتاج تعارف نہیں ہے۔بالخصوص فاونڈیشن کے جنرل سکریٹری حکیم نازش احتشام اعظمی کی مخلصانہ کاوشوں اور لگن کیوجہ سے آج یہ تنظیم عالم گیر شہرت حاصل کرچکی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر شہنواز خان نے اعظم گڑھ اور مضافات اضلاع و قصبہ جات کے اطباء اور بہی خواہان طب یونانی سے کثیر تعداد میں تقریب میں شریک ہوکر اس سیمینار کو یادگار بنانے کی اپیل کی ہے۔