Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 21, 2018

کاونسلنگ ٹیم " یور دوست" کیا طلباء کا اسکل ڈیولپمنٹ۔

جونپور.  اتر پردیش۔۔۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہگنج  ۔۔فرید الحق میموریل ڈگری کالج تعلیم آباد صبرحد میں لکھنئو سے آئی " یور دوست" کاونسلنگ (اسکل انڈیا)۔ٹیم نے کالج کے طلباء و طالبات کے اسکل ڈیولپمنٹ , (ہنر مندی ) کی کاونسلنگ کی ۔
اطلاع کے مطابق مرکزی سرکار کے ذریعہ چلائے جا رہے پروگرام " کوشل وکاس یوجنا" (صلاحیت ترقی پروگرام) کے تحت  لکھنئو کی " یور دوست" کاونسلنگ ٹیم نے ڈگری کالج پہنچ کر کیریئر سے متعلق مشورے پروگرام کیا جس کے تحت 15 سال سے 35 سال کے طلباء کے لئیے یہ پروگرام چلایا جاتا ہے۔سب سے پہلے بچوں کا سائکو میٹرک (نفسیاتی) ٹیسٹ کیا گیا ۔اسکل انڈیا میگزین کی تقسیم کی گئی اور اس سے متعلق ایک مختصر فلم دیکھائی گئی۔طلباء کو ایک سوالنامہ دیکر جواب مانگا گیا ۔جس سے طلباء کے ذہنی رحجان کا پتا چل سکے۔کاونسلنگ ٹیم کے ممبر پریت ایم شاہ نے بتایا کہ نفسیاتی جانچ کے ذریعہ طلباء و طالبات کے رحجان کا پتا چلتا ہے اور اسی سمت میں اساتذہ اور سرپرستوں کو طلباء کی آیندہ اعلیٰ تعلیم کے متعلق گائیڈ لائن بتایا جاتا ہے۔جس سے طالب علم اپنی دلچسپی کے مطابق ہی تعلیم حاصل کر سکے۔ساتھ میں آئے کاونسلنگ ٹیم کے ممبر ویدانت شاہ اور نازنین افروز و افروز عالم نے طلباء کو اس پروگرام کے فوائد بتائے۔اور تنظیم کے ایپ پر طلباء کا رجسٹریشن بھی کیا۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم و سرسید احمد انٹر کالج کے پرنسپل شاہد نعیم نے  "  یور دوست " تنظیم کے اس اقدام کی تعریف کی۔