Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 31, 2018

دو روزہ بلاک سطح دیہی کھیل کود مقابلہ کا آغاز۔

جونپور/ اتر پردیش۔۔نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہگنج۔سر سید احمد انٹر کالج تعلیم آباد صبرحد  کے گراونڈ میں دو روزہ بلاک سطحی کھیل کود مقابلہ کا آغاز زیر اہتمام پردیشک وکاس دل کا آغاز ہوا۔اس مقابلہ میں دیہی علاقوں کے بلاک سطحی طلباج نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس پروگرام کا افتتاح محمد راشد نے فیتا کاٹ کر کیا ۔اس کے بعد مقابلہ میں شریک طلباء کا تعارف ہوا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل شاہد نعیم نے شریک مقابلہ طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو درس و تدریس کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہئیے۔اس سے جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہوکر طلباء کا نشو نما ہوتا ہے ۔ساتھی ہی ایکتا اور ڈسپلن کا بھی جذبہ پیدا ہوتا ہے۔اس مقابلہ میں بلاک کوآرڈینیٹر رام کرپال یادو کے ذریعہ 100 میٹر، 400 میٹر، 1500 میٹر ریس، کبڈی، بھالا پھینک، ڈسکس تھرو، گولا پھینک سمیت کئی اور کھیلوں کا مقابلہ کرایا۔
اس موقع پر منعقد پروگرام کی نظامت مرزا زریاب بیگ نے کی ۔رضوان خان غوری، ششر کمار یادو، حسنین نیازی، ارشد علی ، محمد یاسر ، دلیپ کمار، محمد سراج، پھول کمار پرجا پتی،احد علی بطور خاص موجود رہے۔