Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 3, 2018

اویسی برادران کی اشتعال انگیزی۔

اویسی برادران کی اشتعال انگیزی سےفرقہ پرست عناصرکےمنصوبوں کوقوت مل رہی ہے۔

تحریر/ ظہیر احمد قاسمی۔(صدائے وقت)۔

کسی دانا کا قول ہے کہ دو پیشے ایسے ہیں جہاں کیا بولنا ہے یہ تو جاننا ضروری ہے ہی لیکن کیا نہیں بولنا ہے اس کا جاننا زیادہ ضروری ہے ایک ، ، سیاست ،، اور دوسرا  ،، وکالت ،، بد قسمتی سے ہمارے بہت سے مسلم رہنماؤں کی یہی کمزوری ہے جو بات نہیں بولنی چاہیے وہی بول جاتے ہیں پھر پوری قوم اس کی زد میں آجاتی ہے ، ایک شخص کے غلط بیانی سے قوم کا وہ نقصان ہوتا ہے جو مخالفین کے سیکڑوں سازشوں ، منصوبوں سے ناممکن ہوتا ہے ۔ جس طریقے سے اکبر الدین اویسی صاحب مودی اور یوگی کو لیکر بیان بازی کررہے ہیں انھیں شاید اندازہ نہیں کہ اس سے بی جے پی کو کتنا فائدہ ہوسکتا ہے اور ماضی کے تجربات اس کے شاہد ہیں کہ کس طریقے سے غلط بیان بازیوں نے غیر مسلموں کو متحد کرنے کا کام کیا ہے ۔ ہماری جذباتیت واشتعال انگیزی اور غلط بیانی قوم کے لیے سیاسی موت ہے  ۔ یقین جانیے ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے جذباتیت و اشتعال انگیزی کی سیاست کی کویٔ جگہ نہیں ہے  مسلمانوں کے لیے خاموشی ہی سب سے بہتر وکارگر ہتھیار ہے 2019 کا الیکشن قریب آرہا ہے ایسے میں فرقہ پرست طاقتیں ہرحال میں یہی چاہیں گی مسلمان مشتعل ہوں ، فسادات کی چنگاری بھڑکے اور ہندوؤں کو بی جے پی کا ہمنوا بنا نے میں آسانی ہو اور 2019 کا الیکشن بھی جیت سکیں  ایسے میں مسلم رہنماؤں ، سوشل میڈیائی مجاہدین اگر سلجھی ہوئی سیاست کریں یا خاموش رہیں تو قوم مسلم پر بہت بڑا کرم ہوگا اور پوری قوم ان کی احسان مند ہوگی ۔۔ 

    ۔___________________ بشکریہ۔                          ظہیراحمد قاسمی