Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 18, 2018

پوروانچل پنیورسٹی جونپور کے زیر اہتمام ڈگری کالجوں کے منیجر / پرنسپل کا امتحانات کے تعلق سے دو روزہ سیمینار کا آغاز

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں منگل کو پرنسپل / مینیجر کی امتحان سے متعلق دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔سیمنار کے پہلے روز مؤ اور غازی پور ضلع کے مینیجراور پرنسپل شامل ہوئے۔
سیمنار کو خطا ب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راجارام یادو نے کہا کہ طالب علم کے مستقبل کی تعمیر کی ذمہ داری کالج کی ہے۔ امتحان کو پوری ایمانداری سے پاک ہو اس کی نگرانی کیلئے افسران اور اساتذہ لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانندکی یوم پیدائش کے موقع پر 12 جنوری کو یونیورسٹی میں منائے جانے والے قومی یوتھ پروگرام کے دن دو لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کے آنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس کی ذمہ داری قومی سروس اسکیم کو دی گئی ہے۔ طلباء، اساتذہ اور تمام کالجوں کے مینیجر اس پروگرام میں حصہ لینے کی زمہ داری ہے۔رجسٹرار سجیت کمار جیسوال نے کہا کہ نقل سے پاک امتحان کرانے اور وقت سے تشخیص کرانے میں یونیورسٹی کامیاب رہا ہے۔ یہ صرف کالج کے تعاون سے ہی ممکن تھا۔ فنانس افسر ایم کے سنگھ نے کہا کہ اس وقت امتحان میں آواز ریکارڈر کے ساتھ سی سی ٹی وی ہونا لازمی ہے۔ قومی سروس منصوبہ بندی کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر راکیش یادو نے کہا کہ کسی بھی کام کو بہتر طریقے سے کرنے کے لئے آئی کیو اے سی ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔ اس کے ذریعے مہینے دو مہینے پر ایک ورکشاپ ہونا ضروری ہے، تبھی یونیورسٹی اور کالج کی معیار میں بہتر ی آئے گی۔ انہوں نے امتحان میں آنے والے مسائل پر توجہ مرکوز کرایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ا یشدت سنگھ، راجندر یادو، روندر یادو، جے بھان یادو، دیویش سنگھ، ادے بھان سنگھ سمیت کالج کے پرنسپل مینیجر موجود رہے۔نظامت سنجے شریواستو نے کیا۔