Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 21, 2018

سہراب الدین انکاونٹر کیس میں سبھی ملزمان بری۔

صدائے وقت / ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . 
ممبئی۔۔13 سال پرانے اور کئی بار سرخیوں میں آئے سہراب الدین فرضی انکاونٹر معاملے میں سبھی 22 ملزمان کو ممبئی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بری کردیا۔جج ایس جے شرما نے اپنے فیصلے میں کہا کہ " مجھے اس بات کا دکھ ہے " کہ اس معاملے میں 3 لوگوں کی جان گئی۔لیکن قانون میں کسی جرم کو ثابت کرنے کےلئیے ثبوتوں کی ضرورت ہوتی ہے اور سی بی آئی اس بات کو ثابت نہیں کر پائی پولیس والوں نے سہراب الدین کو حیدر آباد سے اغوا کیا تھا ۔حالانکہ کورٹ نے اس بات کو مانا کہ سہراب الدین کک موت گولی لگنے کیوجہ سے ہوئی تھی۔
کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس معاملے میں تفتیشی ایجنسیوں نے کافی محنت کی ، 210 گواہوں کو پیش کیا لیکن کسی بھی طرح کے ثبوت سامنے نہیں آسکے۔
واضح ہو کہ 2005 میں ہوئے اس انکاونٹر میں مبینہ طور پر سہراب الدین ، اس کی بیوی اور ایک ساتھی تلسی رام پرجا پتی کے مارے جانے سے سیاست کافی گرم ہوگئی تھی۔اس مقدمہ کی آخری بحث گزشتہ 5 دسمبر کو ہوئی تھی اس کے بعد یہ فیصلہ آیا۔

۔سی بی آئی کے مطابق سہراب الدین ان کی اہلیہ اور پرجا پتی کو حیدر آباد سے اغوا کرکے لایا گیا تھا اور ان کا فرضی انکاونٹر کر دیا گیا ۔ملزمان میں زیادہ تر گجرات و راجستھان کے پولیس اہل کار ہیں جو کہ جونیئر رینک کے پولیس افسر ہیں۔
اس مقدمہ میں کل 38 لوگوں کو سی بی آئی نے نامزد کیا تھا ۔16 پہلے ہی ثبوتوں و شواہد کی کمی سے چھوٹ گئے تھے۔دوران مقدمہ کل 92 گواہ منحرف ہو گئے تھے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot