Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 28, 2018

زی ٹی وی پر ٹلیکاسٹ ہو رہے سیریل " عشق سبحان اللہ" پر پابندی کا مطالبہ۔

جون پور اتر پردیش ۔ نمائندہ ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شیعہ جامع مسجد کثیری بازار میں امام جمعہ مولانامحفوظ الحسن خان نے نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابو طالب کے ایمان پر بحث کرنے والوں کو تاریخ کا علم نہیں ہے۔ جو لوگ حضرت ابوطالب کو مسلمان نہیں سمجھتے انھیں اپنے ایمان کا جائزہ لینا چاہئے۔
واضح ہو کہ زی ٹی وی پر ایک سیریل " عشق سبحان اللہ " کے نام سے ٹیلککاسٹ ہورہا ہے جس میں بہت سے مواد اسلامی آئیڈیولوجی کے خلاف ہے۔
حضرت ابو طالب پر زی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کیا گیا تبصرہ پر انہوں نے کہا کہ زی ٹی وی نے ہمیشہ مسلمانوں پر تنقید کیا ہے اس کیلئے حکومت کو مذکورہ چینل پر قانونی کاروائی کرنا چاہیے۔شیعہ جامع مسجد کے مینیجر / متولی علی منظر نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے بارے میں یا عظیم شخصیتوں پر متنازعہ بیان بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس طرح کے متنازعہ سیریل سماج کے تانے بانے کو مسمار کرنے کا کام کرتے ہیں لہذا شیعہ جامع مسجد منیجنگ کمیٹی کے تمام ممبران حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ عشق سبحان اللہ سیریل پر پابندی لگائی جائے اور سیریل کے مصنف دانش جاوید کو گرفتار کر قانونی کاروائی کی جائے۔